08:07 am
رگبی ورلڈ کپ 2019ء کی پہلی سیمی فائنل لائن اپ مکمل،پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 26 اکتوبر کوکھیلا جائے گا

رگبی ورلڈ کپ 2019ء کی پہلی سیمی فائنل لائن اپ مکمل،پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 26 اکتوبر کوکھیلا جائے گا

08:07 am

ٹوکیو (این این آئی)جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کے درمیان 26 اکتوبر کو انٹرنیشنل سٹیڈیم یوکوہاما میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں رگبی ورلڈ کپ میں دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویلز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ 26 اکتوبر سے شروع ہوگا اور میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر
 
کو ویلز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔