03:39 pm
عماد بٹ ، حسین طلعت کی جارحانہ بلے بازی نے بلوچستان کو فائنل میں پہنچا دیا

عماد بٹ ، حسین طلعت کی جارحانہ بلے بازی نے بلوچستان کو فائنل میں پہنچا دیا

03:39 pm

لاہور( آن لائن )اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سنسنی سے بھرپوردوسرے سیمی فائنل میچ میں بلوچستان نیسدرن پنجاب کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔عمادبٹ کی 14 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت بلوچستان نے 174رنز پر مشتمل ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔حسین طلعت نے 7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔سدرن پنجاب کی جانب سے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔اس سے قبل بلوچستان کے کپتان حارث سہیل
 
نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سدرن پنجاب کی جانب سے اننگز کاجارحانہ آغاز کیا گیا تاہم 58 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد تجربہ کار آلراونڈرز محمد حفیظ اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 72 رنز جوڑے۔محمد حفیظ نے9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 41گیندوں پر 65 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 40 گیندوں پر 64رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔سدرن پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ علی شفیق نے 31رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسین طلعت، یاسر شاہ اور عاکف جاوید نے 1،1 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔174 رنز پر مشتمل ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ابتدائی 2 وکٹیں محض 22 رنز پر گر گئیں، جس کے بعد اوپنر اویس ضیا اور عمران فرحت کے درمیان 55 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم131 رنز پر 5 کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد بلوچستان کے آلراونڈر حسین طلعت نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیل کر میچ میں جان ڈال دی۔جس کے بعدنوجوان کرکٹر عماد بٹ نے کریز سنبھالتے ہی دھواں دھار اننگز کا آغاز کردیا۔ آلراونڈر نے میچ کے اختتامی اوورز میں چھکے چوکوں کی برسات کرکے بلوچستان کو دوسرے سیمی فائنل میں کامیابی دلا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ عماد بٹ نے 14 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بلوچستان کی ٹیم نے اننگز کی آخری گیند پر7وکٹیں گنوا کر مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔سدرن پنجاب کی جانب سے وہاب ریاض نے 36 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ محمد حفیظ، محمد عرفان سینئر، عامر یامین اور زاہد محمود نے ایک ایک کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آلراونڈر عماد بٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

 عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ۔۔ اپوزیشن کا واک اوٹ

وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ۔۔ اپوزیشن کا واک اوٹ

رواں سال بجلی کےتقسیم کارنظام کوبہترکرنےکیلئے100ارب مختص کیےگئے۔حماد اظہر 

رواں سال بجلی کےتقسیم کارنظام کوبہترکرنےکیلئے100ارب مختص کیےگئے۔حماد اظہر 

پاکستان کی ترقی مریخ تک چلی گئی ہے اور یہ ترقی پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو نظر آتی ہے ۔عظمیٰ بخاری

پاکستان کی ترقی مریخ تک چلی گئی ہے اور یہ ترقی پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو نظر آتی ہے ۔عظمیٰ بخاری

میں طالبان کاترجمان نہیں ہوں پاکستان کاترجمان ہوں،طالبان کومیری ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی 

میں طالبان کاترجمان نہیں ہوں پاکستان کاترجمان ہوں،طالبان کومیری ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی 

ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں ۔جاوید لطیف

ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں ۔جاوید لطیف