03:42 pm
سوئنگ کے سلطان انسداد پولیو کے سفیر مقرر ، تمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں : وسیم اکرم

اسلام آباد( آن لائن ) لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا، وسیم اکرم نے کہا تمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے ایک تقریب اسلام آباد میںمنعقد ہوئی، جس میں وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نے معاہدے پردستخط کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا اولین ترجیح ہے اور پولیو پر قابو پانے کے
 
لیے 2لاکھ 60 ہزار انسداد پولیو ورکرز اصل ہیروز ہیں ان رضاکاروں کے ساتھ وسیم اکرم بھی پولیو کے خاتمے میں بھرپور کرداراداکریں گے۔ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا تھا کہ انسداد پولیوپروگرام کے پاس چیلنجزکے مقابلے کیلئے بہترین قیادت ہیں تاہم ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کا حق ہے اورتمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیوکے دو قطرے ہی پولیوسے بچائوکا ذریعہ ہیں اورپولیو کے خلاف جیت ہماری ہی ہوگی۔خیال رہے پولیو کا عالمی دن ہر سال 24 اکتوبر کو عوام میں آگاہی پیدا کئے جانے کے لئے منایا جاتا ہے، دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ہیں جہاں آج بھی پولیو پایا جاتا ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

 پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے  فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

موسم گرما کی چھٹیاں ْْْ۔۔۔ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب 

پاکستان اور امریکا نے ماحولیات کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا

کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ فواد چوہدری

سابق صدر آصف علی زرداری کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں