01:47 pm
روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کے کپتان

روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کے کپتان

01:47 pm

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی باہر ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان اورٹیسٹ کرکٹر سارائو گنگولی کےصدرکا عہدہ سنبھالتے ہی بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلی آگئی۔ ویرات کوہلی کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
 روہت شرما کوہلی کی عدم دستیابی کے باعث بھارتی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔جبکہ ٹیسٹ سیریز میں کوہلی دوبارہ سے بھارتی ٹیم کو جوائن کر لیں گے،بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ ہوم سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
 

تازہ ترین خبریں