09:20 am
آسٹریلوی وزیراعظم ٹیم کو پانی پلانے میدان میں آگئے

آسٹریلوی وزیراعظم ٹیم کو پانی پلانے میدان میں آگئے

09:20 am

اوول (این این آئی)آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے میدان میں پہنچ گئے۔آسٹریلیا کے اوول کرکٹ گرائونڈ میں سری لنکا اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب پانی کے وقفے میں آسٹریلوی وزیراعظم خود گرائونڈ میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے آگئے۔اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور گرائونڈ میں موجود شائقین کرکٹ نے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے کھلاڑیوں کو
 
خود جاکر پانی پلانے کے اقدام کی جم کر تعریف کی جارہی ہے۔میچ میں تو پرائم منسٹر الیون کو سری لنکا نے شکست سے دوچار کیا مگر آسٹریلوی وزیر اعظم کا عمل تاریخ رقم کر گیا۔

تازہ ترین خبریں