09:22 am
آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون نے بابراعظم اور اظہرعلی کو آسٹریلیا کیلئے خطرہ قرار دے دیا

آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون نے بابراعظم اور اظہرعلی کو آسٹریلیا کیلئے خطرہ قرار دے دیا

09:22 am

سڈنی( آن لائن ) آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے پاکستانی کھلاڑیوں پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے جو آسٹریلیا کے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم اور اظہر علی آسٹریلیا کے لیے بڑا خطرہ ہیں جو کسی وقت بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔نیتھن لیون کا کہنا تھا کہ ان دونوں کھلاڑیوں میں ایکس فیکٹر موجود ہے۔ بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں جبکہ کپتان اظہر علی سے عمدہ کارکردگی کی توقع رکھی جاسکتی ہے۔ آخری دفعہ آسٹریلیا میں
 
کھیلتے ہوئے انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔نیتھن لیون کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکواڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ہم اپنی بھرپور تیاری کررہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ میچ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں،باؤلنگ کے دوران ہماری کوشش ہوگی کہ ہمارے بالرز مخالف ٹیم کا دفاع کمزور کرکے ان کے رنز کو آگے نہ بڑھنے دیں جبکہ بیٹنگ کے دوران ہمارے بلے بازوں کی کوشش ہوگی کہ دیر تک وکٹ پر رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز سکور کریں۔

تازہ ترین خبریں