04:05 pm
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد

04:05 pm

ڈھاکہ( آن لائن )بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ،انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے مطابق سابق بنگلہ دیشی کپتان نے کرپشن کے تین الزامات میں اعتراف جرم کر لیاہے۔ آئی سی سی کی طرف سے کہا گیاہے
کہ شکیب نے دو ہزار اٹھارہ میں بنگلہ دیش،سری لنکا اور زمبابوے کی ٹرائی سیریز کے دوران ہونے والی آفرز کی اطلاع آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں دی۔انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل کے اعلامیے کے مطابق آئی پی ایل دو ہزار اٹھارہ میں حیدر آباد اور کنگز الیون کے میچ میں بھی شکیب نے میچ فکسنگ کے لیے ہونے والے رابطوں کی اطلاع آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں دی۔

تازہ ترین خبریں