09:17 am
قائد اعظم ٹرافی : سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود پر جرمانہ عائد

قائد اعظم ٹرافی : سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود پر جرمانہ عائد

09:17 am

لاہور( این این آئی) امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ،شان مسعود پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ کپتان سدرن پنجاب کو لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا۔امپائرز عبدالمقیت اور فاروق علی خان نے شام مسعود کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔شان مسعود کی جانب سے اعتراف جرم نہ کرنے پر میچ ریفری نے فیصلے پر سماعت کی جس کے بعدمیچ ریفری کامران چوہدری نے شان مسعود کے خلاف فیصلے
 
کو برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا۔سدرن پنجاب اور ناردرن کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں رائونڈ کا میچ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں جاری ہے۔