04:18 pm
ابوظہبی میں ٹی10لیگ میں شاہد آفریدی اور عمران نذیر سمیت کئی غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دینگے

ابوظہبی میں ٹی10لیگ میں شاہد آفریدی اور عمران نذیر سمیت کئی غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دینگے

04:18 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ میں پاکستان کے دومشہور کھلاڑی شاہد آفریدی اور عمران نذیرایکشن میں دکھائی دیں گے جب کہ زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی ٹیموں میں شامل ہوں گے۔شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم 14 سے 24 نومبر تک ”ایمریٹس کرکٹ بورڈ“ کے زیر انتظام منعقدہ ”ٹی 10“ لیگ کی میزبانی کر رہا ہے جہاں پاکستان کی نمائندگی ”قلندرز“ کی ٹیم کررہی ہے،اس ٹیم میں سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی، عمران نذیر، آل راؤنڈر عماد وسیم کے ساتھ کئی ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز بھی شامل ہیں،ٹیم کے ایک اور اہم کھلاڑی سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ بھی ہیںجو پی ایس ایل2019ءمیں ’لاہور قلندرز‘ کے کپتان تھے البتہ زخمی ہونے
کے سبب انہیں دوران ٹورنامنٹ دستبردار ہونا پڑا تھا، محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں کریبین لیگ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، فیصل آباد میں ڈومیسٹک ٹی 20 کے بعد اب ایک دو دن گھر والوں کیساتھ وقت گذار کر ابوظہبی میں ٹی 10میں ’قلندرز‘ کی نمائندگی کروں گا،اس سوال کے جواب میں کہ کیا بورڈ سے آپکو اجازت مل گئی، محمد حفیظ نے کہا کہ میں بورڈ کیساتھ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں، نا میں قائد اعظم ٹرافی کھیل رہا ہوں کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں، لہٰذا مجھے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے فٹنس کیمپ کےلئے مدعو بھی نہیں کیا جارہا، بورڈ نے ہم جیسے کرکٹرز کے لیے کوئی واضح پالیسی دی ہی نہیں، ہم پروفیشنل کرکٹر ہیں، ہمارے پاس بورڈ کا کوئی معاہدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے فرسٹ کلاس نظام کے نافذ ہونے کے بعد کئی سال سے اپنی نوکری کا بھی پتہ نہیں، ایسے میں لیگ کرکٹ نہیں کھیلیں تو کیا کریں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی سے دستبردار ہونے کے بعد منتظمین نے دوبارہ ڈرافٹ میں دیگر ملکوں کے کھلاڑیوں پر انحصار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کےلئے ایک ملین ڈالرز مانگے تھے اور انکار کے بعد پاکستان نے کھلاڑیوں کو شرکت سے روکدیا۔ منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ 14 نومبر کو افتتاحی تقریب میں معروف پاکستانی سنگر عاطف اسلم شریک ہوں گے۔ اگلے روز افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ناردرن وارئیر مراٹھا عریبین کےخلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین خبریں