06:28 pm
ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما تنازع کی زد میں آگئیں

ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما تنازع کی زد میں آگئیں

06:28 pm

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپر اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ و بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سابق بھارتی کرکٹر فرخ انجینئر کے الزامات پر برہمی کا اظہار کیا جس پر سابق کرکٹر نے ان سے معافی مانگ لی۔سابق بھارتی کرکٹر فرخ انجینئر نے کپتان ویرات کوہلی کو ٹیم کا حد سے زیادہ اثرورسوخ رکھنے اور سلیکٹر کے بے بس ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔فرخ انجینئرنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ویرات کوہلی طاقتور کپتان ہیں اور سلیکشن کمیٹی کی بھی ان کے سامنے نہیں چلتی۔اس گفتگو کے دوران وہ یہاں تک کہہ گئے کہ ورلڈ کپ کے دوران انڈین سلیکٹرز کا یہ عالم ہے کہ ایک سلیکٹر کوہلی کی اہلیہ انوشکا کو چائے تک بنا کر پیش کرتے تھے۔
'ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کے ساتھ موجود سلیکٹرز میں سے ایک کو تو میں جانتا بھی نہ تھا، ایک شخص انڈین ٹیم کا بلیزر پہنا ہوا تھا اور جب میں نے اس کے بارے میں پوچھا تو پتہ کہ وہ سلیکٹر ہے اور ان کا کام صرف یہ تھا کہ وہ انوشکا شرما کے لیے چائے لے کر جائیں۔انہوں نے موجودہ بھارتی سلیکشن کمیٹی کو نااہل اور 'مکی ماؤس سلیکشن کمیٹی' قرار دیا اور کہا کہ یہ اس نوکری کے کس طرح اہل ہو سکتے ہیں اور ان لوگوں نے مجموعی طور پر بمشکل 10 سے 12 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔82سالہ سابق کرکٹر نے گفتگو کے دوران دلیپ وینگسارکر کو بھارتی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے سب سے موزوں شخصیت قرار دیا۔انوشکا شرما نے ٹوئٹر پیغام میں فرخ انجینر کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میرے متعلق اس حد تک جھوٹ بولا گیا کہ وہ سچ لگنے لگا، میری خاموشی پر اس سب کو سچ تصور کر لیا گیا لیکن آج میں اس معاملے کا خاتمہ کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ نے کافی عرصے تک یہ سب برداشت کیا اور میری خاموشی سے تاثر لیا گیا کہ جو کچھ من گھڑت اور جھوٹ گھڑے گئے، وہ سب سچ ہے لیکن اب بہت ہو چکا اور میں کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دوں گی کہ وہ میرے نام کا غلط استعمال کرے۔انوشکا نے کہا کہ کسی کی خاموشی کو کمزوری تصور نہیں کرنا چاہیے اور کوئی یہ نہ مجھے کہ وہ مجھے اپنے خیالات اور عقائد کے لیے ایجنڈے کے طور پر استعمال کر لے گا۔

تازہ ترین خبریں