11:34 am
پاک آسٹریلیا پہلا ٹی20 میچ ،بارش کا رنگ میں بھنگ ڈالنے کا خدشہ موجود

پاک آسٹریلیا پہلا ٹی20 میچ ،بارش کا رنگ میں بھنگ ڈالنے کا خدشہ موجود

11:34 am

سڈنی(این این آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق اتوار کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مضبوط آسٹریلوی ٹیم کا سامنا ہوگا، پاکستان کی ممکنہ الیون میں وارم اپ میچ کے کھلاڑیوں کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔بابر اعظم، فخرزمان، حارث سہیل تینوں فارم بحال کرچکے،محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد پر اعتماد ہیں، آصف علی وارم اپ میچ میں کھاتہ نہیں کھول سکے لیکن ان کو برقراررکھا جا سکتا ہے، افتخار احمد ، عماد وسیم، شاداب خان بیٹ اور بال دونوں سے ٹیم کے کام
 
آسکتے ہیں،تینوں آل راؤنڈرز کا کردار اہم ہوگا، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان اپنے تجربے کی بدولت کینگروز کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری طرف موسم کے حوالے سے کوئی اچھی اطلاعات نہیں ہیں،سڈنی میں سہ پہر اور شام کو بارش کا 90فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے،طوفانی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، درجہ حرارت کم سے کم 19اور زیادہ سے زیادہ 29رہے گا۔

تازہ ترین خبریں