06:22 am
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

06:22 am

سڈنی(نیوز ڈیسک ) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا ہے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان اور آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
فخرزمان کے بعد بلے باز حارث سہیل آئے لیکن غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ بھی 4 رنز بنا کر رچرڈ سن کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 33 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ٹاس ہونے کے بعد ہی بارش ہوگئی جو کچھ ہی دیر میں تھم گئی تاہم میچ کا آغاز مقررہ وقت پر کیا گیا۔بعدازاں میچ کے دوران ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیاگیا، جب میچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو امپائر نے میچ کو 15 اوورز تک محدود کر دیا۔بارش رکنے کے بعد میچ کا دوبارہ سے آغاز ہوا تو آصف علی اپنے اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد 11 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ عماد وسیم بھی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔مقررہ 15 اوورز میں قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا۔بابراعظم 38 گیندوں پر 5 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور رچرڈسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبریں