07:16 am
پہلا پاک آسٹریلیا T20  بارش سے متاثر ہوجانے کے بعد بے نتیجہ ختم کر دیا گیا

پہلا پاک آسٹریلیا T20 بارش سے متاثر ہوجانے کے بعد بے نتیجہ ختم کر دیا گیا

07:16 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دو بار بارش سے متاثر ہوجانے کے بعد بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے 15 اوورز میں 107 رنز بنائے تاہم ڈی آر ایس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا۔آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور صرف 3 اوور میں 41 رنز بنالیے کہ اس موقع پر میچ کو ایک مرتبہ پھر سے بارش کی وجہ سے روکنا پڑگیا
جس کے بعد امپائرز نے باہمی مشاورت سے میچ بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔اس سے قبل پاکستان کی اننگ کے 12 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ روکا گیا تھا جس کے بعد میچ میں 5 اوورز کی کٹوتی کرکے 15 اوورز کا کر دیا گیا تھا۔ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور کپتان بابر اعظم نے 38 بالز پر 59 رنز اسکور کیے اور ناٹ آوٹ رہے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکا ہے۔

تازہ ترین خبریں