02:29 pm
ٹی ٹین میں شمولیت سے روکے جانے پر پاکستانی کھلاڑی پھٹ پڑے

ٹی ٹین میں شمولیت سے روکے جانے پر پاکستانی کھلاڑی پھٹ پڑے

02:29 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتےہڑتال کرنے کےدہانے پہنچ گئے تھے۔ عماد ووسیم ، محمد حفیظ اور شعیب ملک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کے ٹی ٹین لیگ کےلئے این او سی منسوخ کیے جانے کا حکم وزیر اعظم عمران خان نے دیا تھا۔ ڈرافٹ میں شامل ہونے کے باوجو دپاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ می شامل ہونےکےلئے این او سی جاری نہ ہونے پر کئی کرکٹرز بھڑ ک اٹھے ہیں
۔محمد حفیظ نے کہا کہ جب مجھے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا۔سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ میں ڈومیسٹک اور فرسٹ کلاس کرکٹ بھی نہیں کھیل رہا۔ تو بھی ٹی ٹین لیگ کےلئے مجھے کھیلنے جانے سے کیوں روکا گیا۔شعیب ملک نے اس بارے میں کہا کہ جب ہمیں قومی ٹیم کی جانب سے نہیں کھلایا جاتا ۔اور ہمیں کسی دوسری لیگ سے بھی نہیں کھیلنے دیا جاتا تو پھرہمیں ڈرافٹ میں کیوں شامل کیا جاتا ہے۔کیاآپ سمجھتے ہیں کہ غیر ملکی لیگز آئندہ پاکستانی کھلاڑیو ں کو کھلائیں گی جبکہ کرکٹ بورڈ کسی بھی وقت کچھ بھی کرنا شروع ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں