04:47 pm
مبینہ فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد شاہین آفریدی نے کیا اعلان کر دیا ، جانیں

مبینہ فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد شاہین آفریدی نے کیا اعلان کر دیا ، جانیں

04:47 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مبینہ فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد شاہین آفریدی نے کیا اعلان کر دیا ۔۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی منفی خبر پر توجہ نہیں دے رہے بلکہ ان کا سارا فوکس کرکٹ پر ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ کے باہر سے ہمیشہ ہی منفی خبریں آتی رہتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسی خبروں پر توجہ نہ دی جائے۔ ’ فاسٹ باؤلنگ میں مسابقت کی فضا ہوتی ہے اس لیے میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس پر توجہ دوں۔‘ شاہین شاہ آفریدی جلد ہی آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں وہ پہلے سے موجود قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے، اس موقع پر انہوں نے اپنی فٹنس سے متعلق کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں،
انہوں نے ایک فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلا ہے جس کی وجہ سے ان کی میچ فٹنس میں بہتری آئی ہے، اس وقت انہیں فٹنس کے کوئی مسائل نہیں ہیں، دوبارہ فٹنس حاصل کرنے کیلئے انہوں نے 113 اوورز پھینکے ہیں۔یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اپنا ڈیبیو ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ایک غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس سے قبل اوپننگ بلے باز امام الحق کی واٹس ایپ چیٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبریں