10:50 am
شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر خبروں سے متعلق لب کشائی

شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر خبروں سے متعلق لب کشائی

10:50 am

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی توجہ سوشل میڈیا پر منفی خبروں پر نہیں بلکہ کھیل پر ہے۔ایک انٹر ویو میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف منفی خبروں پر توجہ نہیں دیتے۔ٹیم میں اپنی مستقل جگہ سے متعلق بات کرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کے شعبے کے لیے ٹیم میں دیگر کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اس لیے میری توجہ صرف پرفارمنس پر رہتی ہے۔
 
اپنے فٹنس مسائل سے متعلق تمام خبروں کو رد کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک فرسٹ کلاس میچ میں بھی شرکت کی تھی جس کی وجہ سے ان کی فٹنس میں مزید بہترین آئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب انہیں فٹنس کے مسائل نہیں ہیں جب کہ اپنی فٹنس دوبارہ بحال کرنے کے لیے انہوں نے 113 اوورز کروائے۔ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے لیے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ہیمسٹرنگ کا شکار ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل انہیں ڈینگی بخار سے بھی نبردآزما ہونا پڑا تھا۔وہ ورلڈکپ کے بعد سے اب تک قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے ہیں ۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ایک غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس سے قبل اوپننگ بلے باز امام الحق کی واٹس ایپ چیٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبریں