10:54 am
ویمنز بگ بیش لیگ میں 9 نومبر کو تین میچ کھیلے جائیں گے

ویمنز بگ بیش لیگ میں 9 نومبر کو تین میچ کھیلے جائیں گے

10:54 am

میلبورن :ویمنز بگ بیش لیگ 2019ء میں 9 نومبر کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 4 نومبر سے 8 نومبر تک کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں 9 نومبر کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔
 
پہلا میچ میلبورن رینیگڈز اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور پرتھ سکارچرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز کے تیسرے میچ میں سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔ لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں