10:21 am
پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئےحیران کن ہدف دیدیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئےحیران کن ہدف دیدیا

10:21 am

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 151رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے سلامی بلے باز فخر زمان ایک مرتبہ بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور وہ محض 2 رنز بنا کر کمنز کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ اس دوران بابر کا ساتھ دینے کے لئے تجربہ کار بلے باز حارث سہیل کریز پر آئے تاہم وہ بھی جلد ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
محمد رضوان اور آصف علی بھی لمبی اننگز کھیلے بغیر آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم اپنی12ویں ٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے ،دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی ہی ٹیم کو برقرار رکھا گیا، یہی نہیں بلکہ آسٹریلوی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبریں