04:01 pm
بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ٹی 20 سیریز تک محدود ہونیکا خدشہ

بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ٹی 20 سیریز تک محدود ہونیکا خدشہ

04:01 pm

لاہور( آن لائن )بنگلا دیش ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی 20 سیریز تک محدود کئے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگال ٹائیگرز کو جنوری میں پاکستان میں 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں لیکن غیر ملکی کوچنگ سٹاف نے کئی ہفتے پہلے ہی انکار کردیا تھا اور کرکٹرز بھی 21 روز تک پاکستان میں قیام کے لیے تیار نہیں ہیں۔بنگلا دیشی بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے
کہ ٹی 20 میچز کے لیے جانا تو مناسب ہے، ایک ہفتے میں دورہ مکمل ہوجائے گا لیکن ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مسائل ہوں گے، پی سی بی کو درخواست کریں گے کہ طویل فارمیٹ کے دونوں مقابلوں کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیں ۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی مابین شیڈول ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور اگر بنگلہ دیشی ٹیم نے دورہ پاکستان سے انکار کیا تو اسے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑسکتا ہے ۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم رواں سال مارچ میں کرائسٹ چرچ حملے کے دوران بال بال بچی تھی جس کے بعد اس کے کھلاڑیوں نے پاکستان کا 21روزہ دورہ کرنے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے حالانکہ بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم نے اکتوبر اور نومبر میں تین ٹی ٹونٹی اور2ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔