01:35 pm
ایڈیلیڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم کو فالو آن کا سامنا، 3 کھلاڑی آؤٹ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم کو فالو آن کا سامنا، 3 کھلاڑی آؤٹ

01:35 pm

ایڈیلیڈ (ویب ڈیسک )آسٹریلوی ٹیم کواس وقت بڑاجھٹکالگاجب ان کے 589رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے سپنربائولریاسرشاہ نے سنچری بناڈالی اگرچہ قومی ٹیم کوان کی اس سنچری سے اتنافائدہ حاصل نہیں ہوالیکن انہوں نے اپنی شانداربیٹنگ سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کوناکوں چنے چبوادئیے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی 302 رنز پر آؤٹ ہوگئےتھے،
تیسرے دن کے اختتام پر گرین شرٹس کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے 262 رنز درکار ہیں۔302 رنز پر قومی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد فالو آن کے نتیجے میں دوبارہ بیٹنگ کے آغاز پر اوپنرز شان مسعود اور امام الحق وکٹ پر آئے لیکن امام الحق کوئی رنز بنائے بغیر جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔امام الحق کے بعد کپتان اظہر علی نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن صرف 9 رنز بناکر مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔جس کے بعد ایڈیلیڈ میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری میچ روک دیا گیا۔بارش رکنے کے بعد میچ کے دوبارہ آغاز پر بابر اعظم نے شان مسعود کے ہمراہ کریز سنبھالی لیکن وہ گزشتہ اننگز کے برعکس صرف 20 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔یاسر شاہ نے 12 چوکوں کی مدد سے 192 گیندوں پر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بھی اسکور کی اور 302 کے مجموعی اسکور پرپیٹ کمنز کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔یاسر شاہ کے قومی ٹیم کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دسویں کھلاڑی تھے اس موقع پر ٹیم کا مجموعی اسکور 302 رنز تھا جبکہ قومی ٹیم کے محمد موسیٰ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔قومی ٹیم کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 اور پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز آسٹریلیا کا اسکور 589 رنز تک پہنچا تو آسٹریلین کپتان ٹم پین نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا، ڈیوڈ وارنر 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور آسٹریلین کپتان کا اننگز ڈکلیئر کرنے کا اقدام حیران کن تھا کیونکہ ڈیوڈ وارنر باآسانی 400 رنز مکمل کر سکتے تھے، میتھیو ویڈ 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ڈیوڈ وارنر کی میراتھن اننگز میں 39 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔آسٹریلیا کے اننگز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز شروع کی تھی تو اننگز کے پانچویں ہی اوور میں امام الحق آؤٹ ہوئے اور پاکستان کی ٹیم 38 رنز پر اپنے ابتدائی تین بلے بازوں کی خدمات سے محروم ہو چکی تھی۔

تازہ ترین خبریں