04:57 pm
کھلاڑیوں کی بس پرحملہ،ڈرائیوجاں بحق ،متعددکھلاڑی زخمی

کھلاڑیوں کی بس پرحملہ،ڈرائیوجاں بحق ،متعددکھلاڑی زخمی

04:57 pm

کانو(ویب ڈیسک)مسلم افریقی ملک نائجیریامیں عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب ایفیانی اوباہ کی ٹیم کی بس پرسرکاری فورس کی وردی میں ملبوس مسلح افرادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیورہلاک اورمتعددکھلاڑی وآفیشلز زخمی ہوگئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے
کے مطابق نائجیریا کے شہر کانو میں مقبول فٹبال کلب ایفیائی اوباہ کی ٹیم دیگر آفیشلز کے ہمراہ ایک بس میں جیگاوا اسٹارز کے ساتھ میچ کھیلنے اسٹیڈیم کی جانب جارہی تھی کہ نیم فوجی فورس کی وردی میں مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کردی۔مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا تاہم اس کے باوجود زخمی ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو حملہ آوروں کے چنگل سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈرائیور سمیت دیگر زخمی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈرائیور نے دوران علاج دم توڑ دیا۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حالت خطرے سے باہر ہے، سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے اسپتال کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ دیگر ٹیموں کو ہوٹلز سے دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی صحت یابی کیلیے دعا کی درخواست کی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں