09:39 am
آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن (کل)سے شروع ہوگی

آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن (کل)سے شروع ہوگی

09:39 am


پشاور(این این آئی)آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ ( کل)2دسمبر سے 7 دسمبر تک پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چمپئن شپ کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں ۔اس سلسلے میں خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چمپئن شپ میں انڈر15 اور انڈر17 کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے کوالیفائنگ رائونڈ دو سے تین دسمبر تک منعقد ہوگا جبکہ مین رائونڈ چار سے سات دسمبر تک منعقد ہوگا جس کے لئے انعامی رقم دو لاکھ روپے مقرر کی
 
گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سکواش لیجنڈ قمرزمان نے کہا کہ کوالیفائنگ رائونڈ میں 32 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ مین رائونڈ میں 16 کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں گیارہ کھلاڑی براہ راست ‘ایک وائلڈ کارڈ اور چار کوالیفائنگ رائونڈ سے کھلاڑی شامل ہو ں گے ۔

تازہ ترین خبریں