09:03 pm
دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک  شکست ،مرکزی کردار کس کا نکلا

دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست ،مرکزی کردار کس کا نکلا

09:03 pm

لاہور(ویب ڈیسک )آسٹریلیانے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کوایک اننگ اور48رنز سے شکست دیکردوٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کووائٹ واش کردیا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 589 رنز بنائے، وارنر نے اپنے کیریئر کی پہلی اور ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی تیز ترین ٹرپل سنچری اسکور کی اور شاندار335 رنز بنائے۔ اور سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بھی بن گئے۔ آسٹریلیا کے بلے باز لبوشین نے بھی مسلسل دوسری سنچری بنائی
اور اس دوران پاکستانی بولرز کی خوب مار پڑی۔ پاکستانی بولرز آسٹریلیا کے سامنے وکٹز لینا ہی بھول گئے، پاکستانی بولر عباس، یاسر اور موسیٰ بے بسی کی اعلی مثال بن گئے۔ پاکستان نے جواب میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 302 رنز بنائے۔ جس میں یاسر شاہ 113 اور بابر اعظم 97 رنز بنا کرآگے آگے رہے۔ مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جن کی بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر مچل اسٹارک کے ہاتھوں 97 رنز پر آؤٹ ہو گئے اور دوسری سنچری اسکور نہ کر سکے۔ جبکہ یاسر شاہ نے دوسری جانب شاندار بیٹنگ کی اور اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی۔ اس کے لیے انہیں 192 نے گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران انہوں نے 12 چوکے لگائے۔ پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے یاسر شاہ کے ساتھ کھڑے ہوکر 105 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے ساتھان میچیز میں یاسر سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعد اسے فالو آن کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ فالو آن کا سامنا کرنے کہ بعد پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، دوسری اننگز میں شان مسعود اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں بنائیں۔جبکہ نیتھن لائن نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی بلے بازوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی بولرز بھی بری طرح ناکام رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کو تیسری بار مسلسل 2 میچز میں اننگز کی شکست کا سامنہ کرنا پڑا جبکہ پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا نے مسلسل پانچ بار وائٹ واش کا سامنا کروایا

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان