04:07 pm
ڈین جونز کی پر اسرار بک کا رنگ بدل گیا

ڈین جونز کی پر اسرار بک کا رنگ بدل گیا

04:07 pm

لاہور( آن لائن )پی ایس ایل سیزن 5 میں کراچی کنگز کے نئے ہیڈکوچ ڈین جونز کی پر اسرار بک کا رنگ بدل گیا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈین جونز کی سب سے بڑی خاصیت اس کی کتاب ہوتی ہے ،ہم نے اسے کھول کر سمجھنے کی بڑی کوشش کی
لیکن نمبرز کے علاوہ کچھ سمجھ نہیں آیا،ڈین جونزگزشتہ4سال سے ریڈ بک لے کر پھر رہے تھے اوراب ہم نے ان کے لیے بلیو بک ڈھونڈ لی ہے اور امید ہے کہ یہ لمبا عرصہ ان کے پاس رہے گی۔اس موقع پر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں مکمل پی ایس ایل کھیلنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں ،یہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیل کر دنیا کو اپنے جذبات سے آگاہ بھی کریں گے ۔اس موقع پر صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، سلمان اقبال نے درست کہا ہمیں مستقل کپتان رکھنا چاہیے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈین جونز اچھے کوچ ہیں انہیں معلوم ہے کہ اسٹریٹجی کیسے بنانی چاہیے، کپتان اور کوچ بدلنے سے ٹیم نہیں بدلتی، کسی بھی ایک کوچ یا کپتان کے ایک ٹور سے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوسکتا