06:12 pm
شعیب ملک کو اللہ حافظ، ملتان سلطان کا نیا کپتان کون ہوگا

شعیب ملک کو اللہ حافظ، ملتان سلطان کا نیا کپتان کون ہوگا

06:12 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شعیب ملک کو اللہ حافظ، ملتان سلطان کا نیا کپتان کون ہوگا ۔۔۔ شعیب ملک کے خیرباد کہہ جانے کے بعد اب ملتان سلطانز کا نیا کپتان کون ہوگا؟ پی ایس ایل ٹیم کی انتظامیہ تاحال حتمی اعلان کرنے سے گریزاں، ممکنہ طور پر شاہد آفریدی ہی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے سیزن 5 کیلئے اپنے کپتان اور سینئر آل راونڈر شعیب ملک کو ریلیز کر دیا تھا۔ شعیب ملک اب پشاور زلمی کا حصہ بن چکے ہیں۔ جبکہ اب سوال کیا جا رہا ہے کہ ملتان سلطانز کا نیا کپتان کون ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شاہد آفریدی ملتان سلطانز کے نئے کپتان ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں