05:35 pm
شاداب خان ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے کپتان قرار

شاداب خان ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے کپتان قرار

05:35 pm

کراچی(ویب ڈیسک) چار رکنی آزاد جیوری نے ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا اعلان کردیا ہے۔ جیوری نے ٹیم کی قیادت شاداب خان کے سپرد کی ہے۔اس چار رکنی آزاد جیوری میں کمنٹیٹرز بازید خان، رمیز راجہ اور عروج ممتاز کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹیکنکل کمیٹی کے رکن اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان شامل تھے۔ ایونٹ کے قواعد اور ضوابط کے تحت اعلان کردہ 12 رکنی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی ٹیم میں چار
غیر ملکی اورایک ایمرجنگ کرکٹر شامل ہیں۔ ایونٹ میں شریک پانچ مختلف ٹیموں کے کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بناسکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز کے 6، کراچی کنگز کے 3جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ 12 رکنی ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 (بیٹنگ آرڈر میں )مندرجہ ذیل ہے: بابراعظم (کراچی کنگز)، کرس لین (لاہور قلندرز)، ایلکس ہیلز (کراچی کنگز)، حیدر علی (پشاور زلمی)، محمد حفیظ
(لاہور قلندرز)، شاداب خان ، کپتان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، بین ڈنک، وکٹ کیپر (لاہور قلندرز)، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز)، محمد عامر (کراچی کنگز)، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، محمد حسنین (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، فخر زمان، 12واں کھلاڑی (لاہور قلندرز)۔ خیال رہے کہ اعلان کردہ ان 12 کھلاڑیوں میں سے بابراعظم وہ واحد کھلاڑی ہیں جو گزشتہ سال بھی ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ تھے۔ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں 30.45 کی اوسط اور 115.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے 335 رنز بنائے تھے۔ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کے انتخاب میں کرکٹ سے متعلق مختلف محرکات کو پیش نظر رکھا گیا، جن میں کھلاڑی کی انفرادی
کارکردگی کے میچ پر اثرات، کھلاڑی کی فٹنس اور ٹیم کا بہترین کمبی نیشن نمایاں ہیں۔ 255 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے رمیز راجہ کاکہنا ہے کہ لیگ میں شامل اتنے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے صرف 12 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا کوئی آسان مرحلہ نہیں تھا، میرا خیال ہے کہ ہم نے بالآخر ایسے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جو کسی بھی فرنچائز کرکٹ ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کامیابی کا کریڈٹ ان تمام شرکاء کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے اس ایونٹ کاچار چاند لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اس فہرست کے
علاوہ بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی میں چند ایسے کھلاڑی شامل تھےجو جلد بین الاقوامی سطح پر قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاداب خان نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے تاہم انہیں افسوس ہے کہ ان کی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مرحلے میں رسائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی تاہم ہم ایونٹ کے آئندہ ایڈیشن میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
 
تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری