01:25 pm
شعیب ملک نے ایسا کیا کیا تھا کہ میں پھر شادی کیلئے منع ہی نہ کر سکی ، ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی چونک اٹھے

شعیب ملک نے ایسا کیا کیا تھا کہ میں پھر شادی کیلئے منع ہی نہ کر سکی ، ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی چونک اٹھے

01:25 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شعیب ملک نے اُنہیں ایسے انداز میں شادی کے لیے پروپوز کیا تھا کہ وہ انہیں منع ہی نہیں کرسکیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےسال 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے سرحد پار کرکٹر سے شادی کیوں کی؟
اس بات کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ ثانیہ مرزا نے پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو بتایا کہ شعیب ملک نے اُنہیں جس طرح سے شادی کے لیے پرپوز کیا تھا وہ بے حد شاندار تھا، جس کے بعد وہ شعیب کو انکار نہیں کرسکیں۔ ثانیہ مرزا نے زینب عباس سے بات چیت میں بتایا کہ کچھ مہینوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شعیب ملک نے مجھے سیدھے کہہ دیا کہ وہ مجھ سے شادی کرناچاہتے ہیں۔
شعیب نے کہا کہ میں بھارت آکر تمہاری فیملی سے ملنا چاہتا ہوں۔ اگر تمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتادینا۔ ٹینس اسٹار نے کہا کہ مجھے شعیب ملک کی اس بات میں کافی سچائی نظر آئی۔ مجھے لگا کہ اُس میں کوئی دکھاوا نہیں تھا، وہ اُن کے سچے جذبات تھے جسے شعیب نے محسوس کیا اور مجھ سے اظہار کردیا۔ ثانیہ نے کہا کہ اُنہیں شعیب ملک کی یہی بات بے حد پسند آئی کیونکہ وہ دکھاوا نہیں کرتے۔ انہوں نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے پرپوز نہیں کیا جو کہ اُن کا اسٹائل نہیں ہے۔ شعیب ملک بہت سادے ہیں۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جب سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تب دونوں
ممالک میں اُن کے مداح نے اُنہیں جم کر ٹرول کیا تھا۔ آج بھی پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنے کی وجہ سے وہ اکثر لوگوں کے نشانے پر آجاتی ہیں لیکن ان سب کے باوجود ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے زینب عباس کے ساتھ انٹرویو میں مزید بتایا کہ اُنہیں شعیب ملک کی کس عادت سے سب سے زیادہ نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے رویے میں کافی فرق ہے اور خاص طور پر جب کسی بات پر بحث ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی ہماری کسی بات کو لے کر بحث ہوتی ہے، تو شعیب کھل کر بات نہیں کرتے، جو ان کے دماغ میں ہے اور دل میں ہے، وہ نہیں بولتے۔
مجھے اُن کی اسی بات سے نفرت ہے، میں بہت غصہ ہوجاتی ہوں اور دل کرتا ہے کہ کوئی چیز توڑ دوں اور شعیب سے کہوں کہ تم بات بول کر اس کو ختم کیوں نہیں کردیتے۔ ثانیہ نے بتایا کہ وہ بہت جلد غصہ ہوجاتی ہیں جبکہ شعیب ہمیشہ آرام سے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے وقت میں اُن سے کہتی ہوں کہ تم کچھ بولو تو سہی اور وہ اپنے فون میں لگ جاتا ہے، میں بولتی رہتی ہوں لیکن شعیب پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ثانیہ نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھ میں صبر نام کی چیز نہیں ہے، میں بہت جلد پریشان ہوجاتی ہوں اور مجھ میں انتظار اور صبر بالکل بھی نہیں ہے اور میری یہی
عادت شعیب کو بالکل پسند نہیں ہے۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا ہے، جس کا نام انہوں نے’اذہان مرزا ملک‘ رکھا ہے۔ اذہان کی پیدائش سال 2018 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی