07:07 pm
کالی پوجا میں شرکت پر شکیب الحسن مصیبت میں پھنس گئے

کالی پوجا میں شرکت پر شکیب الحسن مصیبت میں پھنس گئے

07:07 pm


 دنیائے کرکٹ کے نمبر ایک آل رائونڈر شکیب الحسن کو غیراسلامی تقریب میں شرکت پر معافی مانگنی پڑگئی ۔ حال ہی میں پابندی کی وجہ سے کرکٹ کے میدانوں سے ایک سال تک دور رہنے والے بنگلہ دیش کے کرکٹر اور دنیا کے سب سے بہترین آل رائونڈر شکیب الحسن ایک ہندو تقریب میں شرکت کی وجہ سے بڑی مصیبت میں پھنس گئے۔ شکیب الحسن نے بھارتی شہر کولکتہ میں ہندوئوں کے مذہبی تہوار کالی پوجا کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کر ڈالی۔ جس پر مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش میں کرکٹر کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا۔ معاملہ یہیں تک محدود نہ
رہا بلکہ ایک شخص نےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے شکیب الحسن کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ اس شخص کا کہنا تھاکہ مسلمانوں کو کسی بھی غیر مذہبی تہوار کا حصہ نہیں بنناچاہیے۔ شکیب الحسن نے کالی پوجا کی تقریب میں شرکت کرکے مسلمانوں کو جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اس شخص نے بعد میں ویڈیو پیغام میں دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے پر معافی بھی مانگ لی لیکن پولیس نے اسےاشتعال انگیزی پھیلانے اور نقص امن کی وجہ بننے پر گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب شکیب الحسن نے اس صورتحال پر اپنے خاندان ، مداحوں اور مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے۔ کرکٹر کا کہناتھا ۔۔۔میںتو صرف سٹیج پر بیٹھا تھا، وہ بھی صرف دو منٹ کےلئے، میںنے تقریب کا کوئی افتتاح وغیرہ نہیں کیا۔میںایک پریکٹیکل مسلم ہوں اور اپنے مذہب کے معاملے پر کسی بھی قسم کی لچک کا مظاہرہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ لیکن شاید مجھ سے غلطی ہوئی، مجھے وہاں نہیں جانا چاہیے تھا، میں اپنے اس اقدام پر معافی مانگتا ہوں، شکیب الحسن پر ایک بکیے کی جانب سے مسلسل رابطے کرنے اور سپاٹ فکسنگ کی پیشکش پر مبنی پیغامات موصول ہونے کے معاملے کو چھپانےکا جرم ثابت ہونے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو سال کی پابندی کا سامناکرنا پڑا تھا۔لیکن پھر ان کی ایک سال کی سزا معطل کردی گئی تھی جس کے بعد اب وہ دوبارہ کرکٹ کے میدانوں میں بھرپور ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری