07:07 pm
پی ایس ایل یا آئی پی ایل : کون سی کرکٹ لیگ بہترہے

پی ایس ایل یا آئی پی ایل : کون سی کرکٹ لیگ بہترہے

07:07 pm


پاکستان سپرلیگ2020 اور انڈین پریمئیر لیگ2020 ،دونوں کرکٹ لیگز کی چیمپئین ٹیموںمیں سے کس نےکمایا زیادہ پیسہ۔ ۔ پاکستان ا ور ہندوستان ۔دونوں ملکوں میںرہنے والے کروڑوں لوگوں کوکرکٹ سے جنون کی حد تک پیا رہے۔ اور خاص طور پر جب دونوں ملک اپنی اپنی کرکٹ لیگز کرواتے ہیں تو دنیا بھر کے کرکٹ فینز کی توجہ ان دونوں exiting کرکٹ لیگز پر جم جاتی ہے۔ کیونکہ ساری دنیا کی تمام ٹیموں کے کھلاڑی ان لیگز کا حصہ ہوتے ہیں۔
لیکن اگر ان دونوں کرکٹ لیگز کا آپس میں موازنہ کیا جائے کہ پیسے اور پذیرائی کے اعتبار سے کون سی لیگ آگے ہے تو اس بارے میں انتہائی اہم معلومات آپ کو اس رپورٹ میں مل جائیں گی۔ حال ہی میں PSLاو ر IPLاپنی رونقوں ، رنگوں اور روشنیوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ متحدہ عرب امارات کے صحرائوں میں رنگ بھرنے والی انڈین کرکٹ لیگ 2020کا تاج ممبئی انڈینز کی ٹیم نے سر پر سجالیا۔ جبکہ بحیرہ عرب کے کنارے آباد شہر کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوئے پی ایس ایل فائیو کے فائنل میچ میں کراچی کنگز نے میدان مار لیا۔ آئی پی ایل کا فائنل جیتنے والی ممبئی انڈینز کی ٹیم کو ملنے والی انعامی رقم پاکستانی روپوں میں 42کروڑ 66لاکھ روپے بنتی ہے۔ جبکہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائنل میں جو رقم جیتی وہ پاکستانی کرنسی میںآٹھ کروڑ روپے بنتی ہے۔اب بات کرتے ہیںدونوں ایونٹس میں رنز اپ قرار پانے والی ٹیموں کو ملنے والے پیسے کی۔ آئی پی ایل 2020کے فائنل میں شکست کھانے والی دہلی کیپیٹلز کی ٹیم کو رنر اپ ٹیم ہونے کا کیش ایوارڈ پاکستانی 26کروڑ66لاکھ روپے ملا۔ جبکہ پی ایس ایل کی رنز اپ ٹیم لاہور قلندرز کی ٹیم کو رنز اپ قرار پانے کا انعام تین کروڑ بیس لاکھ روپے ملا۔آئی پی ایل کو اس اعتبار سے بھی پی ایس ایل پر برتری حاصل رہی کہ 2020میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیموں سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلو ر کر بھی 18،18کروڑ روپے سے زائد کی انعامی رقم دی گئی اور 36کروڑ روپے کی یہ رقم پاکستان سپر لیگ کی مجموعی انعامی رقم سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ لیکن PSL کی تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیموں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے حصے میں کچھ نہ آیا۔لیکن اگر بات کی جائے کھلاڑیوں کی ایونٹ میں بہترین انفرادی کارکردگیوں کی ۔ جس میںبہترین بیٹسمین، بہترین بائولر، بہترین فیلڈر، بہترین کیپر، ایمرجنگ پلئیر اور جیتنے والی ٹیم کے تمام کھلاڑی شامل ہیں تو اس اعتبار سے پی ایس ایل دنیا کی امیر ترین کرکٹ لیگز میں شمار ہوتی ہے ۔اورہر کھلاڑی کو آئی پی ایل کے برابر ہی پیسہ ملتا ہے۔ یعنی فی کھلاڑٰی 22لاکھ روپے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بین الاقوامی مقبولیت، سپانسر شپ اور پیسے کے اعتبار سے انڈین پریمیئر لیگ پی ایس ایل سے کہیں زیادہ آگے ہے۔ لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ صرف چند ہی ایونٹس کروانے پر بعد پی ایس ایل دھیرے دھیرے دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہو رہی ہے اور دنیا کی کامیاب کرکٹ لیگز میںشمار ہونے لگی ہے۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری