07:54 pm
کرکٹ لیگ کھیلنے گئے پاکستان کے معروف  کھلاڑی بیرون ملک کوروناوائرس کاشکارہوگئے

کرکٹ لیگ کھیلنے گئے پاکستان کے معروف کھلاڑی بیرون ملک کوروناوائرس کاشکارہوگئے

07:54 pm


راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔سہیل تنویر لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں اور لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا پہنچنے کے بعد وائرس کا شکار ہونے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔سہیل تنویر سے قبل کینیڈا کے بلے باز رویندرپال سنگھ بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے جنہیں
کولمبو کنگز کی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔کینڈی ٹسکرز کی جانب سے منتخب کیے گئے سہیل تنویر کو لیگ کے بقیہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے علیحدہ ہوٹل میں آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔یہ مانا جا رہا ہے کہ سہیل تنویر کا ابھی تک کینڈی ٹسکرز کے کسی کھلاڑی یا آفیشل سے رابطہ نہیں ہوا اس لیے ٹیم شیڈول کے مطابق اپنی تیاریاں جاری رکھے گے۔سہیل تنویر کو وہاب ریاض اور لیام پلنکٹ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جہاں اوورسیز کھلاڑیوں کے طور پر منتخب یہ دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ابھی تک سہیل تنویر لیگ سے باہر نہیں ہوئے اور ان کی لیگ میں شرکت کا انحصار وائرس سے صحتیابی کے ساتھ ساتھ لیگ انتظامیہ کے حتمی فیصلے پر ہے۔واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کو غیرملکی اور معروف کھلاڑیوں کی دستیابی کے سلسلے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی مختلف وجوہات کے سبب لیگ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔پہلے وہاب ریاض اور لیام پلنکٹ نے لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی جس کے بعد گزشتہ روز کرس گیل اور سری لنکن فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے بھی ایونٹ میں شرکت سے معذوری ظاہر کردی تھی۔لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد 26 نومبر سے ہو گا اور منتظمین کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ شیڈول کے مطابق لیگ کا انعقاد ضرور کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ