07:11 pm
پاکستان کپ کےچھٹے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

پاکستان کپ کےچھٹے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

07:11 pm


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ین بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 233 رنز کا ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عثمان صلاح الدین ناٹ آؤٹ 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اوپنر طیب طاہر نے 60 اور کپتان سعد نسیم نے 42 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کے اسپنر زاہد محمود نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنرز مختار احمد اور شان مسعود کی 133 رنز کی ابتدائی شراکت کے باوجود سدرن پنجاب کی پوری ٹیم45.2اوورز میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مختار احمد 98 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 94 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان شان مسعود 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سنٹرل پنجاب کے
اسپنرز رضا علی ڈار اور ظفر گوہر نے 3،  3 وکٹیں حاصل کیں۔سدرن پنجاب کے مختار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا۔اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کے پی نے افتخار احمد اور عادل امین کی 168 رنزکی شراکت کی بدولت ناردرن کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ کے پی نے 325 رنز کا ہدف 10 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔افتخار احمد نے 110 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 123 رنز کی اننگز کھیلی۔ عادل امین نے 78 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔فخر زمان 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔  ناردرن کے اطہر محمود نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس سے قبل ناردرن کی پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 324 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ نوجوان اوپنر حیدر علی نے 87 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے۔کپتان روحیل نذیر 68 اور عمر امین  67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا کے عرفان اللہ شاہ نے 4 جبکہ محمد عمران اور محمد وسیم جونیئر  نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں شاندار سنچری بنانے پر افتخار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

 شہریوں کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان،نیپرا نے منظوری دیدی

شہریوں کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان،نیپرا نے منظوری دیدی

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا

حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بنچوں کیساتھ کیاحرکت کرڈالی ،جان کرآپ کو یقین نہیں آئیگا

حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بنچوں کیساتھ کیاحرکت کرڈالی ،جان کرآپ کو یقین نہیں آئیگا

عمران خان عوام کوریلیف دینے کیلئے ڈٹ گئے ، ایسا فیصلہ کرلیا کہ اپوزیشن جماعتیں منہ تکتی رہ گئیں

عمران خان عوام کوریلیف دینے کیلئے ڈٹ گئے ، ایسا فیصلہ کرلیا کہ اپوزیشن جماعتیں منہ تکتی رہ گئیں

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

 اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی  بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ