03:13 pm
فاسٹ بالر ارشد اقبال نے قومی ٹیم کی نمائندگی کو ہدف بنالیا

فاسٹ بالر ارشد اقبال نے قومی ٹیم کی نمائندگی کو ہدف بنالیا

03:13 pm

کراچی(روزنامہ اوصاف اخبارتازہ ترین - 22 فروری2021ء) فاسٹ بالر ارشد اقبال نے کہا ہے کہ وسیم اکرم اور محمد عامر دونوں ہی عظیم کھلاڑی ہیں، وسیم اکرم کی نصیحتیں میرے لیے کسی خزانے سے کم نہیں ہیں۔ارشد اقبال نے کہا کہ وہ ابھی سیکھ رہے ہیں اور دو سینئر فاسٹ بالرز کے الفاظ سے میرا حوصلہ بڑھتا ہے، اس کے علاوہ عامر بھائی گرائونڈ میں موجود ہوتے ہیں تو وہ غلطیوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری لانے کے لیے مفید مشورے دیتے رہتے ہیں۔ ارشداقبال پر امید ہیں کہ اب عظیم آغاز ہو نے والا ہے اور قومی جھنڈے کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ارشد اقبال نے کہا کہ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں عمدہ کارکردگی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہواہے، گزشتہ ایڈیشن اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی فارم کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔ ارشداقبال اب قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کے لیے پرجوش ہوں۔
ان کا کہنا ہے اپنے ملک کی نمائندگی ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ بہتر سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ اپنی محنت جاری رکھیں گے، موقع ملا تو بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی کریں گے۔یاد رہے کہ یچ بی ایل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ارشد اقبال کو کراچی کنگز نے بطور ایمرجنگ پلئیر اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے 7 میچز میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔گزشتہ ایڈیشن میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں میں اکثریت بڑے اور خطرناک کھلاڑیوں کی تھی۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر، کرس لین اور سہیل اختر ، کوئٹہ کے شین واٹسن اور بن کٹنگ کو آؤٹ کیا۔انہوں نیملتان سلطانز کے خلاف ایک میچ شاہد آفریدی اور خوشدل شاہ کو بھی پویلین کی راہ دکھائی تھی۔انہوں نے ایونٹ کے فائنل میں لاہور کے خلاف بھی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کی جیت میں بھرپور کردار ادا کیا تھا ، انہوں نے ان فارم بیٹسمین بین ڈنک اور سمت پاٹیل کو آؤٹ کیا تھا۔ ارشد اقبال ان لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس وقت سب ان کی تعریف کررہے تھے، جس پر وہ بہت خوش تھے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 اس لحاظ سے بھی قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت اہم ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 اکتوبر میں شیڈول ہے، لہٰذا تمام کھلاڑی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہاں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ ارشد اقبال نے رواں ایڈیشن کے پہلے میچ میں نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔انہو ں نیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چار اوورز میں 16 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس عمدہ کارکردگی نے کوئٹہ جیسی خطرناک ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں 121رنز تک ہی محدود رکھا، نوجوان فاسٹ باؤلر ارشد اقبال کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات