05:20 pm
سنٹرل پنجاب اور ناردرن کے مابین نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا

سنٹرل پنجاب اور ناردرن کے مابین نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا

05:20 pm

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال کی جوائنٹ ونر سنٹرل پنجاب کی ٹیم پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں ناردرن کے مدمقابل آئے گی۔ 45 اوورز پر مشتمل ایونٹ کا فائنل 23 فروری بروز منگل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ سال سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مابین ایونٹ کا فائنل بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کو ایونٹ کا جوائنٹ ونر قرار دیا گیا۔ کے پی کی ٹیم رواں سال 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔فائنل کی فاتح چیمپئن قرار پانے والی ٹیم کوٹرافی کے ساتھ ساتھ 350،000 روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔رنرزاپ کو اڑھائی لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔
دونوں ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں مدمقابل آئیں تو ناردرن کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی عبید شاہد ہوں گے۔ نوجوان بیٹسمین نے ایونٹ کے 5 گروپ میچوں میں 2 سنچریاں اور 1 نصف سنچری کی بدولت 297 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 148.50 کی اوسط سے رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے کپتان آذان اویس بھی اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں۔ وہ ایونٹ میں اب تک 296 رنز بناچکے ہیں۔کپتان سنٹرل پنجاب انڈر 16 آذان اویس کا کہناہے کہ وہ اور عبید شاہد اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں اور پرامید ہیں کہ عمدہ کارکردگی کا یہ تسلسل فائنل میں بھی برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو اسکور بورڈپر بڑا مجموعہ سجانے کی کوشش کریں گے تاکہ باؤلرز کامیابی سے دفاع کرسکیں۔سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلرز ابتسام الرحمٰن اور اویس علی اب تک ٹورنامنٹ میں مشترکہ طور پر 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ کپتان سنٹرل پنجاب پرامید ہیں کہ دونوں فاسٹ باؤلرزفائنل میں بھی نپی تلی باؤلنگ کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔ناردرن کے شمائل حسین اب تک ایونٹ کے پانچ میچوں میں 256 رنز بناکر بناچکے ہیں۔ اس دوران ان کی ایک میچ میں 103 رنز کی بھی اننگز بھی شامل ہے۔ناردرن کے عامر حسن 12 اور کپتان سعد مسعود اب تک ٹورنامنٹ میں 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ آلراؤنڈر سعد مسعود ایونٹ میں 101 رنز بھی بناچکے ہیں۔کپتان سعد مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری باؤلنگ لائن اپ مضبوط ہیں، وہ اور عامر حسن فائنل میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے  ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

 نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد