12:17 pm
پی ایس ایل چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جانے پر افسوس ہے: کرس گیل

پی ایس ایل چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جانے پر افسوس ہے: کرس گیل

12:17 pm

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کھلاڑی کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ اپنی قومی ڈیوٹی کے لیے فی الحال وطن واپس جارہے ہیں لیکن وہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل مرحلے میں اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کے لیے دوبارہ واپس آئیں گے۔کراچی میں لاہور قلندرز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست کے بعد میڈیا انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ لیگ کو فی الحال 
ادھورا چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جارہے ہیں کیوں کہ انہیں اپنی نیشنل ٹیم کو جوائن کرنا ہے لیکن ابھی اس لیگ میں بہت کرکٹ باقی ہے اور وہ لاہور کے مرحلے میں دوبارہ واپس آئیں گے۔41 سالہ جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ ان کی خواہش تو تھی کہ وہ پی ایس ایل کا کوئی میچ مس نہ کریں اور پوری لیگ کھیلیں، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اس لیگ میں اپنا نام درج کرایا۔کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ 15 سال بعد پاکستان آئے اور ارادہ تھا کہ اپنی کارکردگی سے لیگ میں چھا جاتے اور عوام کو بھرپور تفریح فراہم کرتے۔بلے باز نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ضرور ہیں لیکن ٹیم کی شکست پر افسوس ہے، ٹیم ایسا اسٹارٹ ہرگز نہیں چاہتی تھی لیکن ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہی ہے، بہت میچز ہیں، امید ہے گلیڈی ایٹرز ان دو میچز کی شکست کو فراموش کرکے بقیہ میچز میں مثبت انداز میں کھیلتے ہوئے کم بیک کرے گی۔ایک سوا ل پر کرس گیل نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سپر لیگ میں آگے جا کر فل ہاؤس کراؤڈ دیکھنے کو ملے کیوں کہ جب میدان میں ہر شخص کسی ایک کھلاڑی کا نام لے کر اس کی حوصلہ افزائی کر رہا ہوتا ہے تو بہت اچھا لگتا ہے، اس سے نہ صرف بولر اور بیٹسمین کے درمیان معرکے کا مزہ آتا ہے بلکہ میچ کا ماحول بھی خوب بنتا ہے۔کوئٹہ اور لاہور کے درمیان ہونے والے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کرس گیل نے کہا کہ لاہور قلندرز کے بولرز نے شروع میں بہت اچھی بولنگ کی اور گلیڈی ایٹرز کو تیز آغاز سے محتاط رکھا، بعد میں سرفراز احمد کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی لیکن شاید گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آخر میں 20 رنز کم بناپائی جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔خیال رہے کہ کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف 39 اور لاہور قلندرز کے خلاف 68 رنز کی اننگز کھیلی تاہم دونوں میچز میں گلیڈی ایٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبریں

 نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں  یہ خبرپڑھ لیں

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں یہ خبرپڑھ لیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کامیاب،5 ماہ میںکتنے اکاؤنٹس کھلے؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کامیاب،5 ماہ میںکتنے اکاؤنٹس کھلے؟

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کو کہاں پہنچا دیاگیا؟ کارکنوں کیلئے بڑی خبر

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کو کہاں پہنچا دیاگیا؟ کارکنوں کیلئے بڑی خبر

اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز

اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز

عدالت نے سیف اللہ ابڑو کی قسمت کافیصلہ سنادیا،اپوزیشن اتحاد بھی حیران

عدالت نے سیف اللہ ابڑو کی قسمت کافیصلہ سنادیا،اپوزیشن اتحاد بھی حیران