02:01 pm
میچ کے اختتام پر باہر آتے ہوئے سرفراز احمد نے احتراماً محمد حفیظ کو آگے کردیا

میچ کے اختتام پر باہر آتے ہوئے سرفراز احمد نے احتراماً محمد حفیظ کو آگے کردیا

02:01 pm

کراچی (روزنامہ اوصاف تاز ہ ترین اخبار ۔ 23 فروری 2021ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا میچ ختم ہونے کے بعد جب کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آرہے تھے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سب سے آگے اور لاہور قلندرز کے آل رائونڈر محمد حفیظ پیچھے تھے ، جب سرفراز احمد کو اس بات کا احساس ہوا تو انہوں نے محمد حفیظ کو احتراماً آگے کر دیا ۔ اس سے قبل لاہور قلندرز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑی۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ میچ کے اختتام کے بعد جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے میں مصروف تھے، تب سرفراز احمد کھلاڑیوں کی جانب آئے تاہم انہوں نے لاہور قلندرز کے محمد حفیظ سے مصافحہ نہ کیا۔
اس ویڈیو کے بعد سرفراز احمد کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم کچھ شائقین کرکٹ کا موقف ہے کہ اس معاملے کو جان بوجھ کر ایک تنازعے کی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ محمد حفیظ اور سرفراز احمد ایک دوسرے کو دیکھ ہی نہیں پائے، اسی لیے وہ مصافحہ نہ کر سکے۔ جبکہ جب تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کر لیا، اس کے بعد میدان سے باہر جاتے ہوئے سرفراز احمد نے محمد حفیظ کو عزت دی اور انہیں میدان سے باہر جاتے ہوئے کھلاڑیوں کو لیڈ کرنے کا کہا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)6 کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل6 کے تیسرے روز 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی کے باعث کوئٹہ کی ٹیم کو باآسانی زیر کر لیا۔ فخر زمان کی جانب سے 82 جبکہ محمد حفیظ کی جانب سے 73 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگ کھیلی گئی۔ اس فتح کے بعد لاہور قلندرز پوائنٹ ٹیبل پر پہلے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے آخری نمبر پر چلی گئی۔ لاہور قلندرز نے اب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچز میں فتح حاصل کی ہے

تازہ ترین خبریں

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال