02:59 pm
سرفراز احمد مجھے دوسرے کھلاڑیوں جتنا عزیز ہے: محمد حفیظ

سرفراز احمد مجھے دوسرے کھلاڑیوں جتنا عزیز ہے: محمد حفیظ

02:59 pm

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور قلندرز کے آل رائونڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرے لئے سرفراز احمد دوسرے کھلاڑیوں کی طرح ہی عزیز ہیں۔ ایک نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ تمام جونیئر پلیئرز کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان قومی ٹیم میں اچھا اضافہ ہیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اپنی شاندار کارکردگی پر بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ لاہور قلندرز کی ٹیم کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنا رول ادا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے گزشتہ رات ایک اچھی اننگز کھیلی جس پر خوشی ہے۔ محمد حفیظ نے بتایا کہ انہوں نے لاہور کے کوچ عاقب جاوید کو کہا کہ مجھے ون ڈاؤن پر جانے دیں کیونکہ صورتحال ایسی تھی کہ اس سے پیشہ ورانہ طور پر نمٹنا تھا ،باہر کی دوسری لیگز میں بیٹسمین صرف چھکے مارنے پر فوکس کرتے ہیں۔ محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ گالف کھیلنے کی وجہ سے بھی مجھے اپنا کھیل بہتر بنانے میں کافی مدد ملی، میں نے اپنے کھیل پر توجہ کرتے ہوئے پاور ہٹنگ پر کام کیا۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اپنی ایک ٹویٹ میں محمد حفیظ نے جنوبی افریقا کے خلاف نوجوان وکٹ کیپر محمد رضوان کی کارکردگی کی تعریف کی تھی جس کے جواب میں سرفراز احمد نے بھی ٹویٹ کر دیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد حفیظ میرے سینئر ہیں، میں نے ہمیشہ ان کی عزت کی اور کرتا رہوں گا۔ محمد رضوان اور میرے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو