06:47 pm
آسٹریلیانے ایشز سیریز میں کتنے میچوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ? انگلینڈ کو اہم محاذ پر شرمناک ناکامی کا سامنا

آسٹریلیانے ایشز سیریز میں کتنے میچوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ? انگلینڈ کو اہم محاذ پر شرمناک ناکامی کا سامنا

06:47 pm

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت
انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میچ میں 146 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا اور 12 رنز پر تین میزبان بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔تاہم ٹریس ہیڈ کے ساتھ ساتھ مارنس لبوشین اور کیمرون گرین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم 303 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔ٹریوس ہیڈ نے سنچری سکور کی جبکہ گرین نے 74 اور لبوشین نے 44رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک وُڈ اور سٹورٹ براڈ نے تین، تین جبکہ اولی رابنسن اور کرس ووکس نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔انگلینڈ کے بلے باز پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 188رنز پر ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز نصف سنچری نہ بناسکا، کرس ووکس 36رنز کے ساتھ کامیاب بلے باز رہے اور کپتان جو روٹ نے 34رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے چار اور مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلین بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئی اور 49 رنز بنانے والے ایلکس کیری کے سوا کوئی بھی بلے باز مارک وُڈ کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا۔آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 155رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پہلی اننگز کی برتری کی بدولت انگلینڈ کو فتح کے لیے 271رنز کا ہدف دیا۔مارک وُڈ نے چھ اور سٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 68 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا تاہم کیمرون گرین کے شاندار اسپیل نے میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔انہوں نے رورے برنز کو آؤٹ کرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور زیک کرالی کو بھی چلتا کردیا۔اس کے بعد انگلش بلے باز سکاٹ بولینڈ اور پیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکے اور پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پیٹ کمنز، بولینڈ اور گرین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے میچ میں 146 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایشز سیریز بھی 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ٹریوس ہیڈ کو سنچری بنانے پر ناصرف میچ بلکہ مجموعی طور پر 357رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی