08:26 pm
پی ایس ایل2022: کون کونسے غیرملکی کھلاڑی پاکستان آرہےہیں؟جانیں

پی ایس ایل2022: کون کونسے غیرملکی کھلاڑی پاکستان آرہےہیں؟جانیں

08:26 pm

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ اپنے آغاز سے ہی دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے
اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین اور موزوں پلیٹ فارم رہا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑی ہمیشہ مقامی ٹیلنٹ کے معترف رہے ہیں جبکہ 2020 کے بعد جب سے لیگ پاکستان منتقل ہوئی ہے وہ پاکستان کی ثقافت اور تہذیب سے بھی خوب متاثر ہوئے ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے پاکستان کی ثقافت، روایتی کھانوں، موسیقی کی دھنوں اور تہذیب سے روشناس ہونے کا سنہری موقع ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون، 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔اس حوالے سے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے:جانسن چارلس:جانسن چارلس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔یہ ان کا دوسرا دورہ پاکستان ہے۔ وہ یہاں کے کھانوں اور ثقافت کے رنگوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنے اسکواڈ میں منتخب کرنے پر ملتان سلطانز کے مشکور ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے پرانے ساتھیوں کو فیفا گیمز میں ہرانے کے لیے تیار ہیں۔ایلکس ہیلز:ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بہت معیاری لیگ ہے۔ یہاں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے والے کھلاڑیوں، خصوصاً فاسٹ باؤلرز بہت مسابقتی کرکٹ کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 4 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کھیلی تھی. انہیں پاکستان کی کرکٹ کنڈیشنز بہت پسند ہیں۔رائیلی روسو:رائیلی روسو کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے ان کی بہت سے یادیں وابستہ ہیں. ہر سال انہیں یہاں بہترین ساتھی ملتے ہیں۔یہ ایک بہت مسابقتی ٹورنامنٹ ہے جو ان کے دل کے بہت قریب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سیزن میں ایک نئے چیلنج سے نبرد ازما ہونے کے لیے تیار ہیں۔کرس جارڈن:کرس جارڈن کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک مسابقتی لیگ ہے اور انہیں اس میں شرکت کرنا بہت پسند ہے۔ وہ کراچی کنگز میں واپسی پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا اسکواڈ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔آخری مرتبہ جب وہ کراچی کنگز کے ساتھ تھے تو ان کی ٹیم نے ٹائٹل جیتا تھا۔کولن منرو:کولن منرو کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو پاکستان میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یہاں کے فینز بہت پرجوش اور کرکٹ کے بارے میں بہت معلومات رکھتے ہیں۔لوئس گریگری:لوئس گریگری کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنا پسند کرتے تھے۔ وہ اس مرتبہ کراچی کنگز کا حصہ ہیں، جہاں وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ