08:27 pm
انگلینڈ،ویسٹ انڈیز مقابلہ: میچ کے آخری اوور نے تاریخ بناڈالی۔۔۔کھیل کی دنیا سے بڑی خبر

انگلینڈ،ویسٹ انڈیز مقابلہ: میچ کے آخری اوور نے تاریخ بناڈالی۔۔۔کھیل کی دنیا سے بڑی خبر

08:27 pm

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آخری
اوور تاریخی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اوول بارباڈوس میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 1 رن سے ہرایا، ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر مہمان انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ نے جیسن رائے کے 45 اور معین علی کے 31 رنز کے بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان 171 رنز بنائے، جیسن ہولڈر اور فیبئن ایلن نے 2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا، ویسٹ انڈیز کے 8 کھلاڑی 15 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہوچکے تھے، ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ جلد ہی میچ ختم کردے گا تاہم کالی آندھی کے بیٹرز روماریو شیفرڈ اور عقیل حسین میچ کو آخری اوورز تک لے گئے۔میچ کا 20 واں اوور نہایت دلچسپ رہا، ویسٹ انڈیز کو فتح کے لئے 6 بالز پر 30 رنز درکار تھے جبکہ انگلینڈ کو 2 وکٹیں درکار تھی، انگلینڈ کے پیسر ثاقب محمود نے آخری اوور کا آغاز وائیڈ بال سے کیا، روماریو شیفرڈ نے مسلسل دو گیندوں پر 2 چوکے رسید کردئیے، تیسری بال پر ایک رنز بنا اور اسٹرائیکر اینڈ پر عقیل حیسن آگئے۔ویسٹ انڈیز کو 3 بالز پر 20 رنز درکار تھے، ثاقب محمود کی جانب سے کرائی گئی چوتھی بال وائیڈ ہوگئی، پھر عقیل حسین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کی تاریخ دہرا ڈالی اور مسلسل 3 گیندوں پر 3 چھکے رسید کردئیے مگر اسکور بورڈ پر ایک رنز کم تھا جس کی بدولت انگلینڈ فتح یاب ہوگیا۔عقیل حیسن نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر 44جبکہ شیفرڈ نے 28 پر 44 رنز اسکور کئے، ایک رنز سے شکست پر عقیل حسین کافی افسردہ نظر آئے۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا