09:29 pm
انگلینڈ نے رنز کاپہاڑ کھڑا کردیا،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبرآگئی

انگلینڈ نے رنز کاپہاڑ کھڑا کردیا،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبرآگئی

09:29 pm


کراچی(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کےلیے 222رنز کاہد ف دے دیا،نیشنل اسٹیڈیم
کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر221رنز بنائے،انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور ویل جیکس نے اوپننگ کی اور شراکت میں 18 رنز بنائے۔محمد حسنین پچھلے میچ میں مہنگے ثابت ہوئے تھے تاہم تیسرے میچ میں اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر فل سالٹ کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کرایا، جنہوں نے 8 رنز بنائے تھے۔دوسری وکٹ پر جیکس اور ڈیوڈ ملان نے انگلینڈ کا اسکور 61 رنز تک پہنچایا تاہم عثمان قادر نے پاکستان کو دوسری وکٹ دلادی۔ ڈیوڈ ملان نے حیدرعلی کا کیچ بننے سے قبل 15 گیندوں پر 14 رنز بنائے تھے، جس میں 2 چوکے بھی شامل تھے۔عثمان قادر نے 9ویں اوور میں انگلینڈ کو ایک اور نقصان پہنچایا، جب 22 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 40 رنز بنانے والے ویل جیکس محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔بین ڈوکیٹ اور ہیری بروکس نے اچھی شراکت داری کی اور 11 اوور میں انگلینڈ کی اننگز کے 100 رنز مکمل کیے، بروکس نے چھکے مارتے ہوئے ٹیم 104 رنز تک پہنچایا۔بابراعظم کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے، جس میں 150 سے 180 رنز کا ہدف قابل رسائی ہوسکتا ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مسلسل میچز کھیلنا اتنا آسان نہیں تاہم سب ٹھیک ہے۔معین علی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے لیکن اب حریف ٹیم کے خلاف بڑا اسکور ترتیب دینے اور پھر وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔پچھلے میچ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، صرف آخری 10 اوورز اچھے نہیں تھے لیکن انہوں نے غیرمعمولی انداز میں کھیلا۔انگلینڈ نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کیں، سیریز کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے الیکس ہیلز کو بھی آرام کا موقع دیا گیا ہے، ڈیوڈ ویلی بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے گزشتہ ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:انگلینڈ: معین علی(کپتان)، فل سالٹ، ویل جیکس، ڈیوڈ ملان، بین ڈوکیٹ، ہیری بروکس، سیم کیوران، لیام ڈاؤسن، عادل رشید، مارک ووڈ، ریس ٹوپلیپاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، حیدرعلی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد حسنین، شاہنواز دھانی

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘