07:25 pm
ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

07:25 pm


معروف ریسلر جان سینا نے اپنے کیرئیر میں متعدد حریفوں شکست دی اور اب وہ ہالی وڈ میں جگہ بنانے کی
جدوجہد کررہے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔جان سینا نے میک اے وش فاؤنڈیشن کے لیے بچوں کی سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ فاؤنڈیشن بہت زیادہ بیمار یا قریب المرگ بچوں کی خواہشات پوری کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جان سینا نے 2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی 650 خواہشات کو پورا کیا۔یہ اعدادوشمار 19 جولائی تک کے ہیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ نے جان سینا کو سراہتے ہوئے بتایا کہ آج تک کوئی اور ایسے بیمار بچوں کی 200 سے زیادہ خواہشات پوری نہیں کرسکا۔یہ بیمار بچے اکثر میک اے وش فاؤنڈیشن سے کسی معروف شخصیت سے ملاقات، کسی ایونٹ میں شرکت یا کسی فرد سے تحفے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں اور جان سینا اس کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔گنیز بک ریکارڈز کی ویب سائٹ میں جان سینا کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'انہیں جب بھی میری ضرورت ہوگی تو میں یہ پروا نہیں کروں گا کہ میں کیا کررہا ہوں، میں سب کام چھوڑ کر اس بچے کی خواہش پوری کروں گا'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر مجھے اس طرح کے بہترین تجربے کا حصہ بننے کا موقع ملے تو میں سب کچھ چھوڑ دوں گا، میں سب سے آگے بڑھ کر اپنا فرض پورا کروں گا'۔جان سینا نے 2002 میں میک اے وش کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل اس سے جڑے ہوئے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے 16 بار چیمپئن رہنے والے جان سینا نے ریسلنگ کو کافی حد تک خیرباد کہہ دیا ہے اور اب ان کی توجہ ہالی وڈ فلموں پر مرکوز ہے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان