07:01 pm
افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز کس پاکستانی کھلاڑی سے مشورے لیتے ہیں؟

افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز کس پاکستانی کھلاڑی سے مشورے لیتے ہیں؟

07:01 pm

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کے افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کا کہنا ہے کہ مجھ سے توقعات تھی اس پر مکمل طور پر پورا نہیں اترا اس لیے اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز کا کہنا تھا ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا ہوا تھا مگر بعد میں اچھا نہ کھیل سکا، باقی میچز میں ٹیم کے لیے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کروں گا۔
ان کا کہنا تھا اگلے میچز کے لیے بھرپور پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، اعظم خان کی بیٹنگ کو ہر کوئی انجوائے کرتا ہے کیونکہ وہ بڑے بڑے چھکے مارتا ہے، شرارتیں میں بھی کرتا ہوں مگر حسن علی کی طرح کا شرارتی نہیں ہوں، حسن علی بہت شرارتی لڑکا ہے، فضل حق فاروقی بھی شرارتی ہے۔ روٹی گینگ سے متعلق سوال پر افغان بیٹر کا کہنا تھا روٹی گینگ میں مجھے بھی شامل کیا جاتا کیونکہ میں افغانستان سے ڈرائی فروٹ لاتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا اسلام آباد یونائیٹڈ میں سب ایک فیملی کی طرح ہیں، لیگ میں صرف کرکٹ کھیلنا مقصد نہیں بلکہ اچھی یادیں بنانا بھی اہم ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو موقع نہیں ملتا کہ ایک دوسرے کو جانیں لیکن فرنچائز لیگ میں دوسرے کھلاڑیوں کو سمجھنے کا اچھا موقع ملتا ہے۔ رحمان اللہ گرباز کا کہنا تھا کرکٹ کی بنیاد ایک ہی ہے، لیجنڈز کے مشورے مختلف نہیں ہوتے، یہاں بیٹنگ کے لیے ایک کھلاڑی سے مشورہ کرتا ہوں اور وہ ہیں بابر اعظم، بابر اور میرا بیٹنگ اسٹائل مختلف ہے لیکن کارکردگی میں تسلسل کا مائنڈ سیٹ ان سے پوچھتا ہوں، جو بابر نے مجھے سمجھایا وہ ان کی ٹیم کے خلاف اپلائے کیا اور اس کا فائدہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے سیریز سے قبل افغان پلیئرز کا یہاں ہونا ہمارے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی مفید ہے، اگر ہمیں پاکستانی پلیئرز کا اندازہ ہوگا تو انہیں بھی ہمارا اندازہ ہو رہا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا اس وقت میرا فوکس فرنچائز کرکٹ پر ہے، پی ایس ایل مکمل ہو جائے گا پھر پاکستان افغانستان سیریز پر فوکس ہو گا، اب افغان کرکٹ ٹیم پہلے جیسی نہیں رہی، فرنچائز کرکٹ کا بہت فائدہ ہوا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ہماری ٹیم کافی اچھی ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا