07:11 pm
بابراعظم کو بااختیار نہ بنایا گیا تو نتائج خراب ہوسکتے ہیں، عبدالرزاق

بابراعظم کو بااختیار نہ بنایا گیا تو نتائج خراب ہوسکتے ہیں، عبدالرزاق

07:11 pm

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے بابراعظم کی جگہ نیا کپتان مقرر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کو فری ہینڈ دینے کی حمایت کردی۔ ماضی کے معروف آل راؤنڈر نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے کہا کہ ایسا کوئی بھی قدم اٹھانا ٹیم کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ بابراعظم کو اختیارات دیے جائیں اگر انہیں
بااختیار نہ بنایا گیا تو نتائج خراب ہوسکتے ہیں۔ عبدالرزاق نے کہا کہ جب آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو تبدیلیاں کرنی چاہیئں تو پھر آپ کرکٹ کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہیں۔ مگر جب آپ اپنی سوچ کو صرف بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے اور ان کی جگہ نیا کپتان لانے تک محدود کردیں تو پھر بہتری کیسے ممکن ہے؟ سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ کو انہیں ( بابراعظم کو) فری ہینڈ دینا چاہیے، اور انہیں کپتانی سے ہٹانے سے متعلق جو خبریں گردش کررہی ہیں انہیں ختم ہوجانا چاہیے۔ 43 سالہ سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر قومی ٹیم بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتی ہے تو بابراعظم کی کپتانی سے منسلک تمام تنازعات ختم ہوجانے چاہیئں۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا