01:46 pm
کوہ پیما اسد علی امین نے افریقہ کی بلند ترین چوٹی کو کتنے گھنٹوں میں سرکرکے نیا ریکارڈ بنا دیا ؟

کوہ پیما اسد علی امین نے افریقہ کی بلند ترین چوٹی کو کتنے گھنٹوں میں سرکرکے نیا ریکارڈ بنا دیا ؟

01:46 pm

ڈوڈوما(ویب ڈیسک ) پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے افریقا کی بلند ترین ماونٹ کلیمنجارو کو 14 گھنٹے میں سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ اسد علی میمن واحد ایشیائی اور پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے 14 گھنٹے میں 5895 میٹر بلند اس چوٹی کو سر کیا جب کہ کوہ پیماوں کو یہ چوٹی سر کرنے
میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔اسد علی میمن نے اپنے انسٹاگرام پر چوٹی سرکرکے پاکستانی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کی اور اپنے کارنامے سے آگاہ کیا۔تنزانیہ میں موجود پاکستانی سفیر محمد سلیم نے اسد علی میمن کو یہ کارنامہ انجام دینے پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبریں