06:16 pm
کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے  فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

لاہور(ویب ڈیسک  ) سوشل میڈ یا پر چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے معروف کوہ پیما علی سد پارہ کی لاش مل گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق
امسال فروری میں علی سد پارہ اپنے بیٹے ساجدسد پارہ ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ہوان پابلوموہر کے ساتھ کے ٹو سر کرنے کی مہم پر نکلے ۔تقریباً آٹھ ہزارمیٹر کی بلندی پر ساجد سدپارہ کا آکسیجن ریگولیٹر خراب ہو گیا تھا جس پر انہیں مہم ادھوری چھوڑنا پڑی تھی اور ان کے والد علی سدپارہ نے انہیں واپس بھیج دیا تھا ۔یہ آخری موقع تھا جب ان تینو ں کوہ پیما سے ساجد سدپارہ کی ملاقات ہوئی پھر تینوں کوہ پیما لاپتہ ہو گئے ،چند دنوں کے بھر پور ریسکیو آپریشن کے بعد بھی لاپتہ کوہ پیما نہ ملے تو انہیں مردہ قرار دیتے ہوئے ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا لیکن ان کے بیٹے نے ازخود ریسکیو آپریشن جاری ر کھنے کا اعلان کیا ۔ دو روز قبل انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا کہ وہ علی سد پارہ کی تلاش کے لیے بوٹل نک اور اس سے آگے کے علاقوں میں چھان بین کریں گے ۔اب بتا یا جا رہا ہے کہ بوٹل نک کے علاقے سے علی سدپارہ اور جان سنوری کی لاش مل گئی ہے ۔صحافی منصور علی خان نے بھی کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق علی سد پارہ کی لاش مل گئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔