05:53 pm
بھارت نے دو ہفتے  سرینگر مظفرآبادبس سروس بحال رکھنے کے بعد ایک بار پھر ملتوی کر دی

ہٹیاں بالا( بیورورپورٹ)بھارت نے دو ہفتے تک جزوی طور پر سرینگر مظفرآبادبس سروس بحال رکھنے کے بعد ایک بار پھر ملتوی کر دی ، آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ۔تفصیلات کے مطابق پچیس فروری کے بعد بھارتی حکام نے مختلف موقف اختیار کرتے ہوئے سرینگر مظفرآباد بس سروس کو اکیس اپریل تک معطل رکھا بائیس اپریل کے روز بھارتی حکام نے سرینگر مظفرآباد بس سروس جزوی طور پر بحال کی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کے آزاد کشمیر میں پھنسے ہوئے دو شہری مقبوضہ کشمیر گئے اٹھائیس اپریل کے روز کی بس سروس کے زریعے بھارتی حکام نے آزاد کشمیر کے مقبوضہ کشمیر میں پھنسے ہوئے تین مسافروں کو وآپس آزاد کشمیر بھیجا بائیس اور اٹھائیس اپریل کے روز چلنے والی سرینگر مظفرآباد بس کے زریعے آر پار کے کسی بھی نئے مسافر کو سفر کرنے کی بھارتی حکام نے اجازت نہیں دی اٹھائیس اپریل کے روز آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والے تین مسافروں کو کنٹرول لائن سے بھارتی حکام نے وآپس کر دیا تھا جمعہ کے روز ایک بار پھر بھارتی حکام نے آئندہ ہفتے پیر چھ مئی کے روز چلنے والی سرینگر مظفرآباد بس سروس معطل کر دی ہے۔ ڈائریکٹر ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر شاہد احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ آزاد کشمیر ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی ہر وقت سرینگر مظفرآباد بس اور تجارت کرنے کے لیے تیار ہے لیکن بھارتی حکام نے پچیس فروری کے روز سے بس سروس اور آٹھ مارچ کے روز سے تجارت معطل کر رکھی ہے جمعہ کے روز ہم نے بھارتی حکام کو آئندہ ہفتے پیر چھ مئی کی بس سروس کی کنفرمیشن کے لیے میل کی بھارتی حکام نے جوابی میل میں بغیر وجہ بتائے سرینگر مظفرآباد بس سروس کو ایک بار پھر معطل کر دیا ہے جموں و کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سیکرٹری اطلاعات اعجاز میر نے سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس کی مسلسل معطلی پر افسوص کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منقسم کشمیر کے درمیان چلنے والی بس اور ٹرک سروس بین الاقوامی برادری کی کوششوں سے شروع ہوئی تھی اب بھی بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بس اور ٹرک سروس کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے تانکہ آر پار جانے کے خواہشمند مسافروں اور تاجروں کی پریشانیاں کم ہوں۔ بس سروس معطل

تازہ ترین خبریں

 تعلیمی اداروں میں مڈٹرم امتحانات معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم ان ایکشن۔۔ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو کیسی سزا دی جائے گی؟ عمران خان نے واضح کر دیا

مہربانی  کرکے یہ کام بند کریں ۔۔پریانتھا کے بھائی کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل

قومی کرکٹر شاہنواز دھانی کے گھر صفت ماتم، شائقین سے فاتحہ خوانی کی اپیل

ملک میں 2008 سے2020 تک خواتین کی بینکنگ سروسز تک رسائی بڑھ کر29 فیصد ہو گئی: مطالعہ

نیا چیئرمین نیب کون ہوگا۔۔؟ سمری ایوان صدر کو بھجوادی گئی

سلمان خان کا پارہ ہائی۔۔ شمیتا شیٹی پر برس پڑے۔۔ ایسی کھری کھری سنائیں کہ بالی ووڈ میں تہلکہ مچ گیا

فیکٹری میں ہوا کیا تھا؟ سری لنکن مینیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے ساری بات بتا دی

گاڑیاں چلانےوالوں کیلئےبری خبر۔۔ چالان اب کتنے ہزا ر کا ہوگا۔۔ جانیے تفصیل 

مجھے آپ سے یہ امید نہ تھی۔۔ ثانیہ مرزا قومی کپتان بابراعظم سے خفا، بابر نے ان کے بارے میں ایسا کیا کہا تھا۔۔؟ جانیے 

چوروں نے قائداعظم کو بھی نہ بخشا۔۔ قائد کے مجسمے کی عینک چوری کر لی 

کترینہ کی شادی۔۔ وکی کتنے سفید گھوڑوں پر بارات لائیں گے۔۔؟ مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر