11:47 am
ٹرمپ کانیافتنہ

ٹرمپ کانیافتنہ

11:47 am

ٹرمپ کی گولان کی پہاڑیوں پراسرائیل کی حاکمیت تسلیم کرنے کی ٹویٹ نے دنیامیں ایک نیافتنہ پیداکردیاہے،
ٹرمپ کی گولان کی پہاڑیوں پراسرائیل کی حاکمیت تسلیم کرنے کی ٹویٹ نے دنیامیں ایک نیافتنہ پیداکردیاہے،دراصل ٹرمپ نے یہ اعلان انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے کیااورنیتن یاہوکی انتخابی مہم میں اس کی کامیابی میں بڑاکرداراداکیاہے اور ’’باربرا‘‘جوبرکلے میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سینئرفیلواور انسپائیرنگ پاکستان نامی ایک ترقی پسندپالیسی یونٹ کے سربراہ ہیں کے مطابق"یہ ایک بڑا سرپرائز تھاجوہم نے نیتن یاہوکے گھرمیں بیٹھ کرسنا۔ہم یروشلم کے مقدس مقامات کے دورے پرامریکی وزیر ِخارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ تھے اوردن کے آخرمیں کام ختم کرنے سے پہلے ان کے اورنیتن یاہو کے بیان کے منتظر تھے۔ان دونوں نے پریس کانفرنس میں آنے میں خاصی دیرلگا دی جس پرہم سوچنے پرمجبورہو گئے کہ آیاٹرمپ کی ٹوئٹ نے انہیں بھی بری طرح چونکادیاہے۔ اگرایساہے تویہ نیتن یاہوکیلئے ایک خوشخبری تھی اورہم سے بات کرتے ہوئے ان کا پہلا جملہ تھا میں بہت خوش ہوں"۔
نیتن یاہواس فیصلے سے نہیں بلکہ اس کی ٹائمِنگ سے حیران ہوئے ہوں گے کیونکہ گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پراسرائیل کے حق کوتسلیم کرنے کامعاملہ ٹرمپ انتظامیہ میں کافی عرصے سے زیرغورتھااورحالیہ مہینوں میں اسرائیلی اہلکاراس کی منظوری کی پرزورکوششیں کررہے تھے۔دہائیوں سے امریکہ اوردنیا کے بیشترممالک گولان پراسرائیل کے قبضے کومسترد کرتے آرہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹرمیں درج اصول کے مطابق کوئی ملک کسی علاقے پرقبضہ کرکے اسے اپنے پاس نہیں رکھ سکتابلکہ اس کامستقبل مذاکرات سے طے ہوگامگرٹرمپ نے یہ صورتحال بدل دی ہے۔گولان کی پہاڑیوں پراسرائیل کاحق تسلیم کرکے دراصل ٹرمپ علاقے پراسرائیل کے قبضے کوتسلیم کررہے ہیں،اس کے بعددوسرے ممالک کوایسا کرنے سے روکنے کاان کے پاس کیاجوازہوگامثلا کرائمیا پرروس کا قبضہ۔دوسرایہ کہ انہوں نے کہاہے کہ وہ یہ فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے کررہے ہیں یہاں ان کا مطلب ایران ہے۔ٹرمپ انتظامیہ اس بات پریقین رکھتی ہے کہ ایران اسرائیل کوہدف بنانے کیلئے شام کااستعمال کررہاہے اورگولان کی پہاڑیاں فرنٹ لائن پر ہیں۔
وائٹ ہائوس اورکانگریس کے کچھ ارکان کی یہی دلیل ہے اوراسرائیل بھی یہی دلیل دیتاآیاہے لیکن گولان کی پہاڑیوں پراسرائیل کے قبضے کوتسلیم کیے جانے سے حقیقت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اسرائیل پہلے سے ہی وہاں فوجی قبضہ جمائے ہوئے ہے اوراسرائیل شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔ایک طرف شام خانہ جنگی کے سبب کمزور پڑچکاہے اورایران امریکی پابندیوں سے متاثر ہوا ہے،جس کے بعداسرائیل کوامریکامیں اپنے دوستوں کی حمایت سے اپنی دھونس جمانے کاموقع مل رہاہے،دوسری جانب گولان کی پہاڑیوں پراسرائیل کے قبضے پرکھلے عام کوئی تنازع بھی نہیں ہے۔اس معاملے کواچھالاجائے تواسرائیل کے ساتھ ایران اوراس کے علاقائی اتحادی حزب اللہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔روس بھی اس ساری صورتحال سے خوش نہیں ہوگا۔
مقبوضہ غربِ اردن گولان کی پہاڑیوں سے مختلف ہے۔اس پراسرائیل نے1967میں قبضہ کیاتھالیکن یہاں فلسطینیوں کی بڑی آبادی ہے جوحقِ خودارادیت کا مطالبہ کررہی ہے ۔ بیس سال سے اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں اوران مذاکرات کے حامیوں کوتشویش ہے کہ گولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی حق کے تسلیم سے غربِ اردن کے اسرائیل سے الحاق کامطالبہ زورپکڑ سکتا ہے۔یہ تشویش بے بنیادنہیں ہے کیونکہ نیتن یاہوکے دائیں بازوکے اتحادکے اراکان اس الحاق پر زوردے رہے ہیں۔خود نیتن یاہوکی سیاسی جماعت میں29میں سے28ارکان اس الحاق کی حمایت کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات لڑ رہے ہیں۔نیتن یاہوان 28ارکان میں شامل نہیں لیکن انہیں اپوزیشن کی جانب سے بدعنوانی کے الزامات اورسخت مقابلے کاسامناتھااورانہوں نے یہ ظاہرکیاتھاکہ طاقت میں رہنے کیلئے وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔
گولان کے بارے میں ٹرمپ کے اس فیصلے سے یہ تاثرملتاہے کہ ان کی انتظامیہ امریکی پالیسی اسرائیل کے حق میں بدل رہی ہے۔ٹرمپ پہلے ہی یروشلم کو اسرائیل کادارالحکومت تسلیم کر چکے ہیں اورانہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے کی فنڈنگ کم کردی ہے۔انتظامیہ نے فلسطینی مقتدرہ کوہرطرح کی امداد روک دی ہے اوران پردہشت گردوں کی مالی مدداورامن کی کوششوں کوتباہ کرنے کاالزام عائد کیا ہے۔ اگرفلسطینی اتھارٹی پیش کی جانے والی تجاویزکومسترد کرتی رہی توممکن ہے اس سے اسرائیل کے مؤقف کومزید تقویت ملے گی تاہم اس منصوبے کیلئے عرب ممالک کی تائید ضروری ہوگی جو کافی عرصے سے اسرائیل کے زیرِ تسلط علاقوں کی واپسی کے خواشمند ہیں۔بہت سے ممالک نے مسئلہ فلسطین کی بجائے ایران سے مبینہ خطرے کے پیشِ نظرٹرمپ کے امن معاہدے کی حمایت ظاہر کرنے کااشارہ دیاہے لیکن ٹرمپ کے گولان کے بارے میں بیان کے باعث وہ عوامی سطح پرمشکل صورتحال کا شکارہوجائیں گے۔

 

تازہ ترین خبریں

سعد رفیق کا قائمہ کمیٹی میں آناعمران خان کو پسند نہیں تھا، رکن کمیٹی نے بہت بڑاانکشاف کر دیا

سعد رفیق کا قائمہ کمیٹی میں آناعمران خان کو پسند نہیں تھا، رکن کمیٹی نے بہت بڑاانکشاف کر دیا

قومی کرکٹر آصف علی کے گھر کی تصاویر آپ بھی دیکھیں خبر میں۔۔۔

قومی کرکٹر آصف علی کے گھر کی تصاویر آپ بھی دیکھیں خبر میں۔۔۔

سال 2022 کے نوبل انعام برائے کیمیا کا اعلان۔۔۔کس کس ملک کے سائنسدانوں کو انعام ملا اور کیوں۔۔۔؟جانیں

سال 2022 کے نوبل انعام برائے کیمیا کا اعلان۔۔۔کس کس ملک کے سائنسدانوں کو انعام ملا اور کیوں۔۔۔؟جانیں

کیا سیلاب کے باوجود آئی ایم ایف پاکستان کو کوئی رعایت نہیں دے گا؟ پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کیا سیلاب کے باوجود آئی ایم ایف پاکستان کو کوئی رعایت نہیں دے گا؟ پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ا للہ رحم فرمائے ۔۔۔انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔زلزلے کے شدید جھٹکے،  کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ؟تفصیل خبر میں

ا للہ رحم فرمائے ۔۔۔انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔زلزلے کے شدید جھٹکے، کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ؟تفصیل خبر میں

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد  ، مزید تفصیلات لنک میں 

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد ، مزید تفصیلات لنک میں 

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف