07:38 am
حسن و جمال مصطفیٰ     ﷺمرحبا مرحبا

حسن و جمال مصطفیٰ     ﷺمرحبا مرحبا

07:38 am

(گزشتہ سے پیوستہ)
 پہلے سے طے ہے۔ہمیں تو نام محمد سے بڑا پیارہے۔الحمد للہ ہم تو ہیں ہی انہی کے، انہی کے ٹکڑے کھاتے ہیں ، انہی کے صدقے پلتے ہیں۔الحمد للہ ان کا کھاتے ہیں تو ان کا گاتے ہیں 
زمانے بھر کایہ قاعدہ ہے جسکا کھانا اسی کا گانا
تونعمتیں جس کی کھارہے ہیںگیت اس کے گارہے ہیں
 میرے آقا میٹھے میٹھے مصطفی ﷺ کے مبارک نام میں کیا کمال ہے۔جب ہم محمد ﷺ کہتے ہیں تو ہمارا اوپر کا ہونٹ اور نیچے کا ہونٹ مل جاتا ہے ۔یعنی دونوں ایک دوسرے کو چوم لیتے ہیں۔یا یہ ہونٹ محمد ﷺ کو بے خودی میں چوم لیتے ہیں۔تو عاشقوں کے آقا امام احمد رضاخان علیہ رحمتہ الرحمن کتنی پیاری بات ارشادفرماتے ہیں ۔
لب پہ آجاتا ہے جب نام جناب
منہ میں گھول جاتا ہے شہد نایاب
وجد میں ہو کہہ ہمیں جان دیتا
اپنے لب چوم لیا کرتے ہیں
میرے آقا ﷺ کے نا م کی تو کیا کیا شان ہے۔ سیدنا شیخ محمد عبدالحق محدث دھلوی رحمتہ اللہ علیہ مدارج النبوۃ میں درج کرتے ہیں کہ کوئی ایسا گھر نہیں جس میں محمد نام والا ہو تو اللہ تعالی اس میں برکت عطا فرماتا ہے۔
ایک اور روایت میں ہے کہ جوکوئی دسترخوان بچھایا جائے تو اس پر وہ شخص حاضر ہوجس کا نام محمد یا احمد ہو۔ اللہ تعالی اس گھر کو پاک کرتا ہے۔کتنی بار ؟ دن میں دو بار۔
مدارج النبوۃمیں مزید فرمایاگیا جو قوم کسی مشورے کیلئے اکھٹی ہو۔اور اس میں کوئی ایسا شخص ہوجس کا محمد ہواس مجلس مشاورت میں برکت ہوجائے گی۔
ایک اور روایت میں ہے کہ اللہ عزوجل کے لئے سیر کرنے والے ملائیکہ سیاحین وہ اس گھر میںعبادت کرتے ہیں جس گھر میںاحمد یا محمد نام والا ہو۔
وہ اس لئے اس گھر میں عبادت کرتے ہیں کہ وہ محمد ﷺ کی تعظیم بجا لاتے ہیں کہ اس نام میں مناسبت ہے۔اس نام کی برکتیں ملاحظہ کرتے جائیے اور جھومتے جائیے۔چنانچہ جس کے بچے پیدا ہوکر مرجائیں ۔ بعضوں کے بچے جیتے نہیں ہیں۔اس کے لئے کہ اس کے بچے جی جائیں۔ یہ نسخہ ذہین نشین کرلیں۔یہ بتانے والے بھی میری جان سے پیارے محمد ﷺ ہیں۔چنانچہ حضرت جلیلہ بنت عبدالجلیل رضی اللہ تعالی عنہافرماتی ہیں کہ ایک دن میں نے اللہ کے محبوب دانائے غیوب منزہ عن کل عیوب محمد ﷺکی خدمت میں عرض کی ۔ یا رسو ل اللہ عزوجل و ﷺ میر ابچہ پیدا ہوتا ہے مگر بچپن میں ہی مر جاتا ہے۔تو سرکا ر ﷺ نے ارشادفرمایا اب جب کہ امید ہوجائے تو اپنے اوپر لازم کرلے کہ اس بچے کا نام محمد رکھوں گی۔مجھے امید ہے کہ ا س بچے کی عمر لمبی ہوگی اور اس کی نسل میں برکت ہوجائے گی۔ حضرت جلیلہ بنت عبدالجلیل رضی اللہ تعالی عنہافرماتی ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیاتو میر ابچہ زندہ رہا۔راوی مزید لکھتے کہ بحرین میں نوزع قبیلہ میں سب سے زیادہ اولاد اسی جلیلہ بنت عبدالجلیل کے بیٹے محمد سب سے زیادہ ہے۔
کتنا پیار ابرکت والا نسخہ میرے میٹھے میٹھے محمد ﷺنے بتایا۔ہر ایک کوچاہیے کہ اپنے گھر میں محمد نام ضروررکھے ۔ بلکہ جتنے یہ پڑھ رہے ہیں اگر آپ کا نام محمد نہیں ہے تو کوئی بات نہیںمحمد نام رکھنے کیلئے آپ کو کوئی بھاگ دوڑ کرنے کی ضرورت نہیں۔ابھی ابھی یہ ٹھان لیں کہ آج سے میرا نام ہے محمد تو نام محمد ہوگیا آپ کا۔
غلام محمد نا م بھی بہت اچھا ہے ۔ لیکن یہ ذہین میں رہے کہ نام محمد کے جو فضائل ہیں وہ غلام محمد کے نہیں ہیں۔
الحمد للہ ا س دور میں جتنے نام رکھنے کا شرف مجھے ملتا ہے شاید ہی کسی کوملتا ہو۔دنیا بھر سے لوگ حسن عقیدت کی وجہ سے مجھ سے نام رکھواتے رہتے ہیں۔میں سب کانام (الحمد للہ )محمد یا احمدرکھتا ہواور پھر عرف دے دیتا ہوں پکارنے کے لئے ۔ ۔تو نام محمد ہے حصول برکت کے لئے ایک روایت ہے کہ
 جو اپنے بچے کا نام میرے نام پر رکھے ، محمد رکھے یا احمد رکھے۔ (حصول کے برکت کے لئے ) وہ یعنی جس کا نام رکھا گیا وہ اور جس نے نام رکھا وہ دونوں کی مغفرت ہوجائے گی۔
 الحمد للہ میں تحدیث نعمت کے لئے کہہ رہا ہوں کہ مجھے تو ہزاروں کے نام محمد رکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔یہ نام کیوں رکھتا ہوں کہ مجھے میٹھے میٹھے میٹھے میٹھے محمد ﷺ سے پیار ہے محمدﷺ کی غلامی سند ہے آزاد ہونے کی 
کی محمد سے وفاتو نے تو ہم تیرے ہیں 
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح قلم تیرے ہیں