01:23 pm
 کراچی شہر میں سنگین دہشت گردی کے امکانات

 کراچی شہر میں سنگین دہشت گردی کے امکانات

01:23 pm

کراچی شہر جو کہ پاکستان کی اقتصادی شہ رگ ہے اور منی پاکستان ہے۔ پاکستان کو 70 فیصد ریونیو دینے والے اس اہم شہر کو بین الاقوامی طاقتوں نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اپنے تنخواہ دار ایجنٹوں کے ذریعے جہنم بنا دیا ہے۔ گاڑیاں لوٹی جا رہی ہیں اور راہ چلتے شہریوں یعنی مرد خواتین بوڑے اور بچوں سے کھلے عام موبائل فونز زیورات اور جمع شدہ پونجی لوٹی جا رہی ہے۔ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے قربانی دے کر کراچی شہر میں مکمل امن قائم کیا تھا لیکن ایک سازش کے طور پر کراچی شہر میں سنگین وارداتیں شروع ہو گئی ہیں اور نیشنل ایکشن پلان پر کافی کامیاب عمل ہوا تھا اس کو ناکام بنانے کے لئے تمام اندرونی و بین الاقوامی قوتیں پھر سرگرم عمل ہو گئی ہیں جو کہ تشویش ناک بات ہے۔ 
بین الاقوامی سازشیں کس نہج پر پہنچ رہی ہیں اور کراچی شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کب ہو گی؟ امن و امان کے ساتھ معیشت کی بحالی کا کام کب پایہ تکمیل کو پہنچے گا؟ کب بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور بچوں کے مستقبل کیا ہوں گے؟
ان سوالات کے جوابات کسی کے پاس نہیں۔ کراچی کے معصوم اور مظلوم شہریوں کو یتیم بنا کر چھوڑ دیا گیا ہے اور ان کے اس درد کو ختم کرنے والا کوئی ہمدرد مسیحا دور دور تک نظر نہیں آتا کیا کراچی کا شہری ہونا جرم ہے؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت پاکستان کو 70 فیصد سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر کب تک بے چارگی کا شکار رہے گا؟
بین الاقوامی طاقتوں نے اپنا منحوس اور شیطانی کھیل کافی عرصہ سے بڑے اطمینان اور سکون کے ساتھ شروع کیا ہوا ہے اور وہ نااہل اور کرپٹ افراد کی وجہ سے کامیاب ہوتے نظر آتے ہیں۔ آئے دن کی لوٹ مار قتل و غارت گری اور بدامنی کی وجہ سے عوام شدیدذہنی کرب اور اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں نفسیاتی مریض کے طور پر کام کر رہے ہیں راقم الحروف نے پڑھے لکھے باشعور افراد و خواتین، طالبات اور طلبا کو یہی سوال کرتے دیکھا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کب خطرے سے باہر آئے گی کراچی میںکب امن و امان قائم ہوگا، اور بیروزگاری کا عفریت کب ختم ہوگا۔ نوجوانوں کا مستقبل کیا ہے؟
یہ نفرتوں اور زہر سے بھرے ہوئے دماغ وہی یاد تازہ کرتے ہیں جب سابقہ مشرقی پاکستان کے رہنے والوں کے ذہنوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بڑی کمال ہوشیاری سے بھر دیا تھا اور مکتی باہنی کو ٹرینڈ کرکے پاکستان کی مسلح افواج کے سامنے لا کھڑا کیا تھا۔
لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ عیش و عشرت سب اشرافیہ طبقے تک محدود ہے عوام بہت حد تک ان تمام عوامل کو بروقت اور بر محل سمجھ چکے ہیں پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء  کا خون شامل ہے بزرگوں کی دعائیں کام آ رہی ہیں۔ ورنہ اب تک پاکستان کی سالمیت کو جو خطرات سامنے نظر آرہے ہیں ان کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہوگا پھر ایک منحوس شام حضرت لال شہباز قلندرؒ کے مزار پر خود کش حملہ اور کئی سو افراد زخمی اور کافی تعداد میں شہید ہو گئے تھے اور کراچی شہر میں بھی لاتعداد واقعات ہو چکے ہیں۔ 
بلوچستان، اندرونِ سندھ اور پنجاب سے پھل فروٹ اور سبزیاںآ رہی ہیں اُن میں منشیات اور ہیروئن کی اسمگلنگ کا نہ صرف شبہ ہے بلکہ دھماکہ خیز مواد بھی بھیجا جا سکتا ہے اور تمام حساس اداروں بمعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہیں۔   ان رکشے والوں اور ٹھیلے والوں کو کوئی ایجنسی چیک نہیں کرتی ہے۔ خدانخواستہ را اور داعش ان کو بھاری معاوضے پر خودکش بم دھماکوں میں استعمال کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تھرپارکر سے سارے فقیر اور فقیرنیاں پورے شہر میں پھیلے ہوئے ہیں ان کو بھی اس کام کے لئے استعمال کرنےکا خطرہ ہے۔ اداروں کو چاہئے کہ وہ ان پر نظر رکھیں، خدانخواستہ کوئی حادثہ ہی نہ ہو جائے۔
    
 

تازہ ترین خبریں

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے  خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے  پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ:  جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ: جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر  نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی