01:27 pm
بھارت، افغانستان کی پاکستان دشمن کارروائیاں

بھارت، افغانستان کی پاکستان دشمن کارروائیاں

01:27 pm

٭کشمیر: کنٹرول لائن، مختلف مقامات پر بھارتی و پاکستانی فوج میں شدید جھڑپ آزاد کشمیر کے تین شہری، ایک فوجی شہید، بھارت کے چار فوجی ایک پولیس انسپکٹر ہلاک، متعدد فوجی چوکیاں تباہ O آج گلگت و بلتستان میں 23 نشستوں کی اسمبلی کے انتخابات، تمام فریقوں کے ایک دوسرے کے خلاف دھاندلی کے الزامات O ’’صدارتی انتخابات دوست، صاف شفاف ہیں‘‘ ٹرمپ کی اپنی انتظامیہ کا اعلان O فوج سے مذاکرات ہو سکتے ہیں، فضل الرحمن و بلاول کے بیاناتO نوازشریف، مریم نواز پھر فوج کے خلاف الزامات O عمران خاں اگلے ہفتے افغانستان جائیں گے!O گوجرانوالہ، شادی، دو ارب روپے کے اخراجات، ایف بی آر کی تفصیل، قوال راحت فتح علی خاں 55 لاکھ، گلوکار عاطف اسلم 50 لاکھ، نکاح خواں مولانا طارق جمیل 10 لاکھ روپے، بھاری ٹیکس لگے گاO چین کی جوبائیڈن کو مبارکباد!!
٭پاکستان کے خلاف بھارت کی دہشت گردی کے لرزہ خیز انکشافات! پاکستان کی مسلح افواج کے اطلاعاتی مرکز، آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر نے دستاویزی ثبوتوں اور ریکارڈ کے ساتھ بھارت کی پاکستان دشمن کارروائیوں اور منصوبوں کے لرزا دینے والے ناقابل یقین سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ مکمل تفصیلات اخباری صفحات پر موجود ہیں۔ یہاں مختصر ذکر کیا جا رہا ہے۔ دل تھام کر سنئے: دنیا بھر میں بچوں پر کبھی حملہ نہیں کیا جاتا، پاکستان میں چند سال قبل 16 دسمبر کو بھارتی درندوں نے پشاور کے فوجی سکول پر اندھا دھند فائرنگ کر کے درجنوں بچوں اور ان کے اساتذہ کو شہید کردیا تھا، اس روز جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے میں جشن منایا گیا!! استغفار!! بھارت کی پاکستان دشمن کارروائیوں کی بات سے پہلے لندن میں مقیم پاکستان کے دشمن الطاف حسین کو بھارتی سفارت خانہ نے 67 کروڑ روپے نقد، 52 لاکھ کا اسلحہ بھی دیا۔ بھارت میں الطاف حسین کے پاکستان میں دہشت گردی کے لئے چار تربیتی کیمپ کام کر رہے ہیں۔ ان میں 40 افراد تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کی جیکٹس بھارت میں تیار ہوتی ہیں۔ اب زیادہ اہم بات کہ بھارتی ایجنسی ’را‘ نے پاکستان کے خلاف کارروائیوںکے لئے افغانستان میں 87 کیمپ قائم کئے ہیں ان میں 700 دہشت گردوں کی ٹیم تیار ہو چکی ہے۔ اس بڑے منصوبے کے لئے 87 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔ بھارت میں تربیت دے کر داعش کو بھاری تعداد میں افغانستان کے کیمپوں میں بھیجا گیا ہے۔ میجر جنرل افتخار بابر نے جو تفصیلات بتائی ہیں، ان کے مطابق بلوچستان کے پاکستان دشمن بلوچ گروپوں کو کروڑوں ڈالر دیئے گئے ہیں۔ قندھار میں دہشت گردی کے کیمپ کو 40 کروڑ روپے دیئے گئے۔ بہت سی دوسری تفصیلات بھی ہیں۔ میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ یہ ابتدائی معلومات ہیں۔ ان کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ یہ بھاری رقمیں افغانستان کے بنکوں میں بھیجی گئیں ان کا دستاویزی ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے اور بھی تفصیلات موجود ہیں جنہیں کبھی دوسرے وقت بتایا جائے گا!
٭قارئین کرام! یہ لرزہ خیز کارروائیاں بیک وقت لندن اور افغانستان میں ہو رہی ہیں۔ کیا افغانستان کا بھارتی چوبدار کٹھ پتلی نام نہاد صدر اشرف غنی ان سے بے خبر ہو گا؟ بلکہ یہ کہ اس کی سرپرستی اور مدد کے بغیر یہ کچھ ممکن ہی نہیں۔ یہ شخص بار بار پاکستان آتا ہے، اعلیٰ ضیافتوں سے لطف اندوز ہوتا ہے مگر پاکستان کو ڈسنے سے باز نہیں آتا۔ ایک خبر یہ ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خاں آئندہ ہفتے افغانستان جا رہے ہیں۔ پتہ نہیں کیا کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے بھی جا چکے ہیں، اب تک کیا حاصل ہوا؟ 1947ء میں دنیا بھر کے ملکوں نے پاکستان کے قیام کو تسلیم کیا، افغانستان واحد ملک تھا جس نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ 73 برسوں کے بعد بھی اب تک تسلیم نہیں کیا! عمران خاں صاحب! آپ کابل جا رہے ہیں تو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کو اس کے بیان کردہ ریکارڈ کے ساتھ ہمراہ لے جایئے ورنہ صرف کابل پھلائو کھانے کے دورہ کا کیا فائدہ؟
٭کشمیر میں کنٹرول لائن کے دونوں طرف پاکستان اور بھارت میں شدید جھڑپ، بڑی توپیں، بھاری گولہ و بارود! پاکستان فوجی ترجمان کے مطابق اس جھڑپ میں سرحدی علاقوں میں آباد چار شہری اور ایک فوجی شہید ہوا، 18 شہری زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خاص طور پر شہری بستیوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کے ترجمان نے ایک بستی کی عمارتوں کو آگ میں جلتے دکھایا۔ اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی ان مقامات کا جائزہ لیا۔ دوسری طرف بھارتی ترجمان اور میڈیا نے واضح طور پر تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شدید گولہ باری سے پانچ بھارتی فوجی اور چار دوسرے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارتی ترجمان کے مطابق حریت پسندوں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ کپواڑہ میں 7 نومبر کو چار بھارتی فوجی ہلاک کئے تھے، ان کی ہلاکت کا بدلہ لے لیا گیا ہے!
٭گلگت اور بلتستان میں آج اسمبلی کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جس جوش و خروش کے ساتھ انتخابی مہم چلائی، اس کی پہلے مثال نہیں ملتی! یہ بھی انوکھا معاملہ ہے کہ الیکشن سے پہلے ہی مختلف فریق دھاندلیوںکا شور مچارہے ہیں! ظاہر ہے الیکشن کے نتائج کو ہارنے والا فریق تسلیم نہیں کرے گا اور دھاندلی کے الزامات لگائے گا۔ دلچسپ بات یہ کہ انہی دنوں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں واضح فرق کے ساتھ بری طرح شکست کھانے والا موجودہ صدر ٹرمپ بھی اسی انداز میں دھاندلی کا شور مچا رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ ٹرمپ کی اپنی وائٹ ہائوس اور سرکاری سیکرٹری کی انتظامیہ نے صدارتی الیکشن کو بالکل صاف شفاف قرار دیا ہے بلکہ یہ کہ انتظامیہ نے 20 جنوری کو ٹرمپ کی جگہ جوبائیڈن کے صدارتی حلف کی تیاریوں کے سلسلے میں بائیڈن کی انتظامیہ سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ الیکشن میں جوبائیڈن کو 290، ٹرمپ کو 217 ووٹ ملے تھے مگر ٹرمپ ان نتائج کو تسلیم نہیں کر رہا۔ گزشتہ روز بھی اعلان کیا کہ میں صدر ہوں اور صدر ہی رہوں گا، وائٹ ہائوس کو نہیں چھوڑوں گا! وائٹ ہائوس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی حالت میں پولیس کو بلانا پڑے گا جو اسے وائٹ ہائوس سے نکال دے گی۔
٭ایک قاری نے مجھ سے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کا اندازہ پوچھا ہے۔ لاہور میں بیٹھ کر گلگت بلتستان کے حالات کا تجزیہ مشکل ہے مگر چند اشارے ایسے ہیں جن سے قارئین خود کوئی نتیجہ اخذکر سکتے ہیں مثلاً یہ کہ الیکشن سے چند دن پہلے آرمی چیف اور بلاول کی فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ موضوع تو آئی جی پولیس سندھ کے ساتھ واقعہ کے بارے میں تھا تاہم مبصرین نے اس بات چیت سے آئندہ کے بارے میںکچھ اشارے بھی اخذ کئے۔ دوسری بات گلگت بلتستان میںبلاول کی انتخابی مہم مریم نواز اور تحریک انصاف کی مہم سے زیادہ زوردار ’مربوط‘ اور موثر تھی (قارئین ’مربوط‘ کے لفظ پرغور کریں) بلاول کے جلسوں میں شرکاء کی تعداد بھی زیادہ دکھائی دی۔ مریم نواز کی تقریر نوازشریف کے نام سے شروع ہوتی، اسی نام پر ختم ہوجاتی تھی مگر بلاول نے اپنی سمجھ داری یا…!!اس نے مہنگائی کے ذکر کو زیادہ اہمیت دی۔ تحریک انصاف بہت دیر سے انتخابی مہم میں آئی۔ مہنگائی کا دفاع تو نہ کر سکی، مریم نواز کی باتیں زیادہ ہیں۔ قارئین ان ساری باتوں کا الگ الگ تجزیہ کر لیں۔ میرا تجزیہ غلط ہو سکتا ہے، مجھے پیپلزپارٹی کی ذاتی سبقت یا اس کی ن لیگ کے ساتھ مخلوط حکومت بنتی دکھائی دے رہی ہے مگر ہماری روایات یہ ہیں کہ ضمنی یا گلگت جیسے انتخابات میں ہمیشہ اس وقت کی حکومت کامیاب رہتی ہے اس کے پاس انتخابی فریقوں کو دینے کے لئے بھاری فنڈز، مختلف وسائل موجود ہوتے ہیں جب کہ اپوزیشن صرف خالی خولی وعدوں کے خواب دکھاتی ہے۔ یہاں آ کر سرفراز سید کا تجزیہ لڑکھڑا رہا ہے!! تھڑا سیاست دان علم دین نے بھی ایک سوال پوچھا ہے کہ انتخابات میں کامیاب ہونے اور پھر وزیر مشیر اور معاون خصوصی بننے کے لئے کتنی تعلیم اور قابلیت ضروری ہوتی ہے میں نے مختصر جواب دیا ہے کہ کسی تعلیم وغیرہ کی ضرورت نہیں، صرف کسی قوالی میں پیچھے بیٹھ کر تالیاں بجانے اور قوال کی آواز میں آواز ملانے کی مہارت کافی ہے!
٭ٹرمپ کے لئے ایک مسئلہ اور پیدا ہو گیا ہے۔ اس کے خلاف کرپشن، بدعنوانیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کے بارے میں مقدمات موجود ہیں۔ ایک خطرناک مقدمہ ایک امریکی سفید فام خاتون وکیل نے درج کرایا ہے کہ ٹرمپ نے صدر بننے سے پہلے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ امریکہ کے قانون کے مطابق صدارتی دور میں صدر کسی عدالتی کارروائی سے محفوظ رہتا ہے، صرف سینٹ کوئی تادیبی کارروائی کر سکتا ہے، ماضی میں نکسن،  جانسن اور کلنٹن کے خلاف سینٹ کی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔ نکسن کو مستعفی ہونا پڑا۔ باقی دونوں جو غیر قانونی اور غیر اخلاقی الزامات کے مجرم قرار دیئے گئے مگر وہ کسی سزا سے بچ گئے۔

 

تازہ ترین خبریں

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ